Book Name:Siddique e Akbar Ki Sakhawat
دَرَجات بُلند کیے جائیں ، اُسے چاہیے کہ جو اُس پرظُلْم کرے ، یہ اُسے معاف کرے ، جو اُسے محروم کرے ، یہ اُسے عطا کرے اور جو اُس سے تعلُّق توڑے یہ اُس سے تعلُّق جوڑے۔ (مُستَدرَک للحاکم ، کتاب التفسیر ، ۳ / ۱۲ ، حدیث : ۳۲۱۵)
کس رشتے دار کو صَدَقہ دینا افضل صدقہ ہے
بہر حال کوئی محرم رشتے دار ہمارے ساتھ اچھا سُلوک کرے یا نہ کرے ہمیں اس کے ساتھ اچھا سُلوک جاری رکھنا چاہئے۔ حدیثِ پاک میں ہے : سب سے افضل صدقہ وہ ہے جودِل میں دُشمنی رکھنے والےرشتہ دار کو دیا جائے ، اس کی وجہ یہ ہے کہ دل میں دشمنی رکھنے والے رشتہ دار کو صدقہ دینے میں صدقہ بھی ہے اوررشتہ توڑنے والے سے اچھا سلوک کرنا بھی۔ (مستدرک ، کتاب الزکاۃ ، باب افضل الصدقۃ..الخ ، ۲ / ۲۷ ، حدیث : ۱۵۱۵)
اللہ پاک ہم سبھی کو اپنےمحارم رشتے داروں سے ہمیشہ اچھا سُلوک کرتے رہنے کی تَوفِیْق نصیب فرمائے۔
اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد
آئیے!شَیْخِ طریقت ، امیرِاَہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے رِسالے “ 101 مَدَنی پھول “ سے سلام کرنے کی سُنّتیں اور آداب سنئے : *مسلمان(محارم) سے ملاقات کرتے وقت اُسے سلام کرنا سُنّت ہے۔ *مکتبۃ المدینہ کی کتاب بہارِ شریعت جلد3 صَفْحَہ459پر لکھے ہوئے جُزیئے کا خلاصہ ہے : سلام کرتے وَقت دل میں یہ نِیَّت ہو کہ جس کو سلام کرنے لگی ہوں اُس کا مال اور عزّت و آبرو سب کچھ میری