Book Name:Siddique e Akbar Ki Sakhawat
سے بَرَکت حاصِل کی جاتی ہو۔ (جدالممتار علی ردالمحتار ، ۷ / ۶۵ ، مقولہ : ۴۶۸۳ از نیکی کی دعوت ص۳۲۹)* مُصافَحَہ کرتے (یعنی ہاتھ ملاتے ) وقت سنّت یہ ہے کہ ہاتھ میں رومال وغیرہ حائل نہ ہو ، دونوں ہتھیلیاں خالی ہوں اور ہتھیلی سے ہتھیلی ملنی چاہئے ۔ (بہارِ شريعت حصّہ ۱۶ص۹۸)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
* مرغ کی بانگ سُن کر پڑھنے کی دُعا
دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اجتماع کے شیڈول کے مطابق “ مُرغ کی بانگ سُن کر پڑھنے کی دعا “ یادکروائی جائے گی۔ وہ دُعایہ ہے :
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُكَ مِنْ فَضْلِكَ
(بخاری ، ۲ / ۴۰۵ ، حدیث : ۳۳۰۳ ماخوذًا)
تَرْجَمَہ : یا الٰہی ! میں تجھ سے تیرے فضل کا سُوال کرتا ہوں ۔
حکیمُ الاُمّت حضرت مفتی احمدیار خان نعیمی رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں : مُرغ رَحمت کا فِرِشتہ دیکھ کر بولتا ہے ، اس وقت کی دعا پر فرشتے کے آمین کہنے کی اُمید ہے ۔ (مرآۃ المناجیح ، ۴ / ۳۲)
(مَدَنی پنج سورہ ، ص۲۱۰)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
*اجتماعی غوروفکر کا طریقہ(72مَدَنی انعامات (
فرمانِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ : (آخرت کے معاملے میں)گھڑی بھر غور و فکر کرنا 60 سال کی