Siddique e Akbar Ki Sakhawat

Book Name:Siddique e Akbar Ki Sakhawat

کرنا ، اِنہیں سلام کرنا ، اِن کی ملاقات کو جانا ، اِن کے پاس اُٹھنا بیٹھنا ، اِن سے بات چیت کرنا ، اِن کے ساتھ لُطف و مہربانی سے پیش آنا۔ ( کتاب الدُرَر الحکام ، ۱ / ۳۲۳ )

(3) پرد یس ہو تو خط بھیجا کرے

     اگر  کوئی محرم رشتے دار(مثلا والد ، بھائی وغیرہ)پردیس میں ہے تو ان کے پاس خط بھیجا کرے ، اُن سے خط و کتابت جاری رکھے تاکہ بے تَعَلُّقی پیدا نہ ہونے پائے اور ہوسکے تو وطن آئے اور ان سے تَعَلُّقات(Relations) تازہ کرلے ، اِس طرح کرنے سے مَحَبَّت میں اِضافہ ہوگا۔ (رَدُّالْمُحتار ، ۹ /  ۶۷۸)

(4) بڑا بھائی باپ کے قائم مقام ہے

باپ کے بعد دادا اور بڑے بھائی کا مرتبہ ہے کہ بڑا بھائی باپ کے قائم مقام(یعنی باپ کی جگہ) ہوتا ہے ، بڑی بہن اور خالہ ، ماں کی جگہ پر ہیں۔  (رَدُّالْمُحتار ، ۹ / ۶۷۸)

(5) کس کس رشتے دار سے کب کب ملے؟

محارم رشتے داروں سے وقفہ دے کرملتی رہےکہ اِس سے مَحَبَّت و اُلفت زیادہ ہوتی ہے ، بلکہ محارم قرابت داروں سے جُمعہ جُمعہ ملتی  رہے یا مہینے میں ایک بار اور تمام قبیلے اور خاندان کومُتَّحِدہونا چاہیے ، جب حق ا ُن کے ساتھ ہویعنی وہ حق پر ہوں تو دوسروں سے مقابَلہ اور حق کو ظاہر کرنےمیں سب مُتَّحد ہو کر کام کریں۔ (کتاب الدُرَر الحکام ، ۱ / ۳۲۳)

 (6)رشتے دار حاجت پیش کرے تو ردّ کرد ینا گناہ ہے

جب اپنا کوئی محرم رشتے دار کوئی حاجت پیش کرے تو اُس کی حاجت پوری کرے ، اُس کو رَد کردینا