Book Name:Siddique e Akbar Ki Sakhawat
حفاظت میں ہے اور میں اُن میں سے کسی چیز میں دَخل اندازی کرنا حرام جانتی ہوں۔ (بہار شریعت ، ۳ / ۴۵۹ ، حصہ ۱۶ ملخصا)*دن میں کتنی ہی بار ملاقات ہو ، ایک کمرے سے دوسرے کمرے میں بار بار آنا جانا ہو وہاں موجود اسلامی بہنوں کو سلام کرنا کارِ ثواب ہے۔ *سلام میں پہل کرنا سنّت ہے۔ * جو سلام میں پہل کرےوہ اللہ کریم کامُقَرَّب ہے۔ *جوسلام میں پہل کرےوہ تکبُّر سے بھی بَری ہے ، جیسا کہ نبیِّ پاک صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کافَرمانِ باصفا ہے : پہلے سلام کہنے والا تکبُّر سے بَری ہے۔ (شعب الایمان ، کتاب ، ۶ / ۴۳۳ ، حدیث : ۸۷۸۶)*سلام(میں پہل) کرنے والے پر 90 رَحمتیں اور جواب دینے والے پر 10رَحمتیں نازِل ہوتی ہیں۔ (کیمیائے سعادت ، ۱ / ۳۹۴)*اَلسَّلامُ عَلَیْکُمْ کہنے سے 10 نیکیاں ملتی ہیں ۔ ساتھ میں وَرَحْمَۃُ اللہ بھی کہیں تو 20 نیکیاں ہو جائیں گی اور وَبَرَکاتُہ ، شامل کریں تو 30 نیکیاں ہو جائیں گی۔ بعض لوگ سلام کے ساتھ جنَّتُ المقام اور دوزخُ الحرام کے الفاظ بڑھا دیتے ہیں یہ غلط طریقہ ہے * سلام کا جواب فوراً اور اتنی آواز سے دینا واجِب ہے کہ جس اسلامی بہن نے سلام کیا وہ سُن لے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد