Book Name:Siddique e Akbar Ki Sakhawat
صدقے میں ہمیں مسلمانوں خصوصاً رشتے داروں اور پڑوسیوں کے حقوق کی ادائیگی کی طرف بھی توجہ کرنے کی توفیق نصیب فرمائے ۔
آمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنْ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد
پیارے پیارے اسلامی بھائیو!اَلْحَمْدُلِلّٰہ عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی 108 سے زائد شعبہ جات میں دِین کی خدمت کر رہی ہے ۔ ان میں سے ایک شعبہ “ مجلس چندہ بکس “ بھی ہے ۔ دعوتِ اسلامی کے شعبہ “ مجلس چندہ بکس “ کی طرف سے ایک بکس کی ترکیب کی گئی ہے ، یہ بکس دُکانوں ، کارخانوں ، مارکیٹوں ، شاپنگ مالز ، میڈیکل اسٹورز اور دفاتروغیرہ میں رکھنے کے ساتھ ساتھ گھروں میں بھی رکھا جاتا ہے ، تا کہ ہم اپنی آسانی کے پیشِ نظرروزانہ کچھ نہ کچھ رقم اُس بکس میں ڈالتے جائیں اورصدقہ و خیرات کاثواب بھی کماتے جائیں ، جو دُکاندار ہیں وہ اچھی اچھی نیّتوں کے ساتھ اپنے گاہکوں (Customers)پراِنفرادی کوشش کرکے انہیں بھی راہِ خدا میں مال خرچ کرنے کے فضائل بتاکراِنہیں بھی اپنا حصہ شامل کرنے کی ترغیب دیں۔
مشورۃً عرض ہے کہ ہم روزانہ کی ایک رقم مخصوص کر لیں مثلاً5روپے ہی سہی ، پھر اس کے مطابق ہم روزانہ اپنا حصہ ڈالتے جائیں اورمجلس چندہ بکس کے طے شدہ طریقِ کار کے مطابق یہ چندہ جمع بھی کروا دیں۔ جو دُکانوں وغیرہ پر بکس رکھا جاتا ہے ، اس کو “ چندہ بکس “ اور جو گھروں میں بکس رکھا جا تا ہے ، اُسے “ گھریلو صدقہ بکس “ کہتے ہیں
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد