Book Name:Siddique e Akbar Ki Sakhawat
پیاری پیاری اسلامی بہنو! مکی مَدَنی مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے اپنی زبانِ حق ترجمان سے صدقے کے کئی فضائل ارشاد فرمائے ہیں ، آئیے!صدقے کے فضائل پر 8فرامینِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سنتی ہیں ، چنانچہ
صدقے کے فضائل پر مشتمل 8فرامینِ مُصْطَفٰے
.1ارشادفرمایا : صَدَقہ بُرائی کے 70 دروازے بند کرتا ہے۔ (معجم کبير ، ۴ / ۲۷۴ ، حديث : ۴۴۰۲)
.2ارشادفرمایا : ہر کوئی(قیامَت کے دن)اپنے صَدقے کے سائے ميں ہوگا يہاں تک کہ لوگوں کے درمیان فیصلہ فرما ديا جائے۔ (معجم کبير ، ۱۷ / ۲۸۰ ، حديث : ۷۷۱)
.3ارشادفرمایا : بے شک صَدَقہ کرنے والوں کو صَدَقہ قَبْر کی گرمی سے بچاتا ہے اور بِلاشُبہ مُسَلمان قيامت کے دن اپنے صَدَقے کے سائے ميں ہوگا۔ (شعب الايمان ، باب الزکاة ، التحریض علی صدقة التطوع ، ۳ / ۲۱۲ ، حديث : ۳۳۴۷)
.4ارشادفرمایا : نماز (ايمان کی) دليل ہے ، روزہ ( گُناہوں سے) ڈھال ہے اور صَدَقہ خطاؤں کو يُوں مِٹا ديتا ہے جيسے پانی آگ کو ۔ ( ترمذی ، ابواب السفر ، باب ما ذُکِر فی فضل الصلاة ، ۲ / ۱۱۸ ، حديث : ۶۱۴)
.5ارشادفرمایا : صبح سویرے صَدَقہ دِیا کرو کیونکہ بَلا صَدَقے سے آگے قدم نہیں بڑھاتی۔ (شُعَبُ الايمان ، باب فی الزکاۃ ، التحريض علی صدقة التطوع ، ۳ / ۲۱۴ ، حديث : ۳۳۵۳)
.6ارشادفرمایا : بے شک مُسَلمان کا صَدَقہ عُمر بڑھاتا اور بُری مَوْت کو روکتا ہے اور اللہ پاک اُس کی بَرَکت سے صَدَقہ دینے والے سےبڑائی اور فخر کرنے کی بُری عادت دُور کردیتا ہے۔ (معجم کبير ، ۱۷ / ۲۲ ، حديث : ۳۱)