Book Name:Hazrt e Abduallah Bin Mubbarak Or Ulama ki Khidmat
کی طرف آپ ہجرت فرمائیں گے ، پھر ایک اورمقام پر حضرت جبرائیل عَلَیْہِ السَّلَام نے رحمتِ عالَم ، نورِ مجسم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو نماز پڑھنے کے لئے کہا۔ آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے نماز ادا فرمائی ، حضرت جبرائیل عَلَیہِ السَّلَام نے عرض کیا : آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ کو معلوم ہے کہ آپ نے کہاں نماز پڑھی؟ آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ نے طورِ سینا پر نماز پڑھی جہاں اللہ پاک نے حضرت موسیٰ عَلَیہِ السَّلَامکو ہم کلامی کا شرف عطا فرمایا ، پھر ایک اور مقام پر حضرت جبرائیل عَلَیْہِ السَّلَام نے پیارے آقا ، مدینے والے مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو اتر کر نماز پڑھنے کے لئے کہا۔ آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے نماز ادا فرمائی ، حضرت جبرائیل عَلَیہِ السَّلَام نے پھر عرض کیا : آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ کو معلوم ہے کہ آپ نے کہاں نماز پڑھی؟ آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ نے بیتِ لحم میں نماز پڑھی جہاں حضرت عیسیٰ عَلَیہِ السَّلَامکی ولادت ہوئی تھی۔ ([1])
حضرت مُوسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام کی قبر
جب آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا گُزر حضرت موسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام کی قَبْرِ مُبارَک کے پاس سے ہوا جو ریت کے سرخ ٹیلے کے پاس واقِع ہے ، تو آقا عَلَیْہِ السَّلَام فرماتے ہیں کہ وَهُوَ قَا ئِمٌ يُصَلِّي فِي قَبْرِهٖ یعنی حضرت موسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام اپنی قبر میں کھڑے نماز پڑھ رہے تھے۔ ([2])
پیاری پیاری اسلامی بہنو!اس حدیث ِ پاک سے مَعْلُوم ہوا کہ نبیِ غیب داں ، حضرت محمدِ مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ کی ذاتِ بابرکات کو اللہپاک نے وہ