Book Name:Hazrt e Abduallah Bin Mubbarak Or Ulama ki Khidmat
کہیں تو وہ جوشِ لَنْ تَرانِیْ کہیں تَقاضے وِصال کے تھے
(حدائقِ بخشش ، ص۲۳۴)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیاری پیاری اسلامی بہنو!معراج شریف کی برکتوں سے مالامال ہونے ، نبیِ کریم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ کی سیرت سننے اور علمِ دین کی ضروری معلومات سیکھنے ، نیکیوں پر استقامت پانے ، پابندِ سنّت بننے کے لئے نیک اسلامی بہنوں کی صحبت اختیار کیجئے ، کیونکہ نیکوں کی صحبت میں بیٹھنے سے گناہوں سے نفرت اور نیکیاں کرنے کا ذہن بنتا ہے۔ فی زمانہ عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کا مَدَنی ماحول کسی نعمت سے کم نہیں ، لہٰذا اگر ہم چاہتی ہیں کہ ہم نیک بن کر ایمان کی حفاظت کرنے والی بن جائیں تو آج ہی دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہو کر امیر اہلسنتدَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے دامنِ کرم سے وابستہ ہوجائیے ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیاری پیاری اسلامی بہنو!ہم سفرِ معراج کے مُتَعَلِّق سن رہی تھیں ، یہ وہ حیرت انگیز سفر تھا کہ جسے سننے والے دَنگ رہ جاتے ہیں ، عقل کو دولتِ کُل سمجھنے والیوں کے کفر واِنکار میں اِضافہ ہوتا ہے ، جبکہ عاشقانِ رسول اسلامی بہنوں کا ایمان اور بڑھ جاتا ہے۔ جب واپسی کے بعد نبیِ اکرم ، نورِ مجسّم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ نے اپنے اس سفر کے بارے میں لوگوں کو بتایا تو جو آپ کے دشمن تھے انہوں نے اس بات کا انکار کیا