Book Name:Hazrt e Abduallah Bin Mubbarak Or Ulama ki Khidmat
بھرے لمحات سے فارِغ ہو کر میٹھے میٹھے مصطفےٰ ، مکی مَدَنی سرکار صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے آسمان کی طرف سفر شروع فرمایا ، آن کی آن میں پہلا آسمان آ گیا ، پہلے آسمان پر حضرت آدم عَلَیْہِ السَّلَام سے ملاقات ہوئی ، آپ عَلَیْہِ السَّلَام نے اُن کو سلام کیا ، اُنہوں نے جواب دیا اور خُوش آمدید کہا ، پھر آپ دوسرے آسمان پر تشریف لے گئے ، وہاں پر حضرت یحییٰ اور حضرت عیسیٰ عَلَیْہِمَا الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام سے ملاقات ہوئی ، آپ عَلَیْہِ السَّلَام نے اُنہیں سلام کیا ، اُنہوں نے سلام کا جواب دیا پھر اُنہوں نے آپ عَلَیْہِ السَّلَام کو خُوش آمدید کہا ، پھر تیسرے آسمان پر گئے وہاں حضرت یوسف عَلَیْہِ السَّلَام سے ملاقات ہوئی ، پھر چوتھے آسمان پر گئے وہاں حضرت اِدْرِیس عَلَیْہِ السَّلَام سے ملاقات ہو ئی ، پھر پانچویں آسمان پر گئے وہاں حضرت ہارون عَلَیْہ ِالسَّلَام سے ملاقات ہوئی ، پھر چھٹے آسمان پر حضرت موسیٰ عَلَیْہ ِالسَّلَام سے ملاقات ہوئی ، پھر ساتویں آسمان پر حضرت ابراہیم عَلَیْہِ السَّلَام سے ملاقات ہوئی ، سب کو آپ عَلَیْہِ السَّلَام نے سلام کیا اور سب انبیائے کرام عَلَیْہِمُ السَّلَام نے بڑے شاندار انداز میں آپ عَلَیْہِ السَّلَام کا استقبال کیا۔ ([1])
اللہ پاک کا دیدار
پیاری پیاری اسلامی بہنو! آسمانوں کی سیر کے بعد نبیِ کریم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے بیداری کی حالت میں سر کی آنکھوں سے اپنے پیارے رَبّ کا دیدار کیا کہ پَردہ تھا نہ کوئی حجاب ، زماں تھا نہ کوئی مکان ، فِرِشتہ تھا نہ کوئی اِنسان ، اور بے واسطہ کلام کا شَرَف بھی حاصِل کیا ، یاد رہے کہ ساری کائنات کی ساری نعمتوں میں سب سے