Hazrt e Abduallah Bin Mubbarak Or Ulama ki Khidmat

Book Name:Hazrt e Abduallah Bin Mubbarak Or Ulama ki Khidmat

بالخُصُوص 15شعبان کو عبادت و اِستغفار کی خوب کثرت کرنی چاہئےاور اس کے ساتھ ساتھ اللہپاک سے اپنی دُنیا و آخرت کی بہتری کیلئے دُعائیں  بھی مانگتے رہنا  چاہئے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

صِلۂ رحمی کے نِکات

پیاری پیاری اسلامی بہنو!بیان کواختتام کی طرف لاتے ہوئےصِلۂ رحمی کے بارے میں چند نِکات سُننے کی سعادت حاصِل کرتی ہیں۔

پہلےدو(2)فرامین مصطفےٰ   صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ    ملاحظہ کیجئے : (1) ہر حُسن ِ سُلوک صَدَقہ ہے غنی کے ساتھ ہو یافقیر کے ساتھ۔ ([1]) (2) جس نے والدین سےحُسْنِ سُلوک کیا اُسے مُبارَک ہو کہ اللہ پاک نے اُس کی عُمْر بڑھادی۔ ([2]) ٭صِلَۂ رحم واجِب ہے اور قَطْعِ رحم حرام اور جہنّم میں لے جانے والا کام ہے۔ ([3]) ٭رشتے داروں کے ساتھ اچّھا سُلوک اِسی کا نام نہیں کہ وہ سُلوک کرے تو تم بھی کرو ، یہ چیز تو حقیقت میں مُکافاۃ یعنی اَدلا بَدلا کرنا ہے کہ اُس نے تمہارے پاس چیز بھیج دی تم نے اُس کے پاس بھیج دی ، وہ تمہارے یہاں آئی تم اس کے پاس چلی گئیں۔ حقیقتاً صِلَۂ رحمی یہ ہے کہ وہ کاٹے اور تم جوڑو ، وہ تم سے جُدا ہونا چاہتی ہے اورتم اُس کے ساتھ رشتے کے حُقوق کی رعایت و لحاظ کرو۔ ([4])٭صِلَۂ رحمی کی مُختلِف صورَتیں ہیں ، اُن کو ہَدِیّہ و تحفہ دینا اور اگر اُنہیں


 

 



[1]     مجمع الزوائد  ،  کتاب الزکوٰۃ  ،  باب کل معروف صدقۃ ، ۳  / ۳۳۱ ، حدیث : ۴۷۵۴

[2]     مستدرک ، کتاب البروالصلۃ ، باب من بروالدیہ…الخ ، ۵ / ۲۱۳ ،  حدیث :  ۷۳۳۹

[3]     بہار شریعت ، ۳ / ۵۵۸ ، حصہ : ۱۶

[4]     ردالمحتار ، کتاب الحظر والاباحۃ ، فصل فی البیع ،  ۹ / ۶۷۸