Hazrt e Abduallah Bin Mubbarak Or Ulama ki Khidmat

Book Name:Hazrt e Abduallah Bin Mubbarak Or Ulama ki Khidmat

سفرِ معراج کیلئے برّاق بھیجنے میں حکمت

      پیاری پیاری اسلامی بہنو! معراج کی رات کیا ہوا یہ ہم نے مختصراً سماعت کیا ، آئیے! اب واقعَۂ معراج میں ہونےو الے مختلف واقعات  اور ان کی کچھ حکمتیں بھی سنتی ہیں ،

       ابھی ہم نے سنا کہ معراج کی رات آقا  عَلَیْہِ السَّلَام    کی خدمت میں بُراق بھیجا گیا حالانکہ اللہ کریم قادرِ مطلق ہے ، وہ براق کے بغیر بھی اپنے مَحْبُوب کو بُلا سکتا تھا مگر اس کام میں کئی حکمتیں تھیں ، جن میں سے ایک حکمت یہ تھی کہ جب محبّین اپنے محبوبوں کو بلاتے ہیں تو اُن کے لئے کو ئی اعلیٰ قسم کی سُواری بھیجتے ہیں کیونکہ اِس میں اُن کی تعظیم ہوتی ہے تو آقا   عَلَیْہِ السَّلَام    بھی رَبّ کے محبوب ہیں ، لہٰذاآپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی تعظیم و تکریم کی خاطر آپ کی خدمت میں برّاق بھیجا گیا۔  ([1])

تین مقامات پر نماز

      پیاری پیاری اسلامی بہنو! پھر سیِّدِ عالَم ، نورِمجسمصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم برّاق پر سُوار ہوئے اور بڑی شان سے بَیْتُ المقدس کی طرف روانہ ہوئے ، دورانِ سفر ایک مقام پر حضرت جبرائیل   عَلَیْہِ السَّلَام  نے رحمتِ عالَم ، نورِ مجسم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو اتر کر نماز پڑھنے کے لئے کہا۔ آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے نماز ادا فرمائی ، حضرت جبرائیل  عَلَیہِ السَّلَام نےعرض کیا : آپ   صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ   کو معلوم ہے کہ آپ نے کہاں نماز پڑھی؟ آپ   صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ   نے طیبہ (مدینہ شریف) میں نماز پڑھی اور اسی


 

 



[1]    مدارج النبوۃ فارسی ، ۱ / ۱۶۱