Hazrt e Abduallah Bin Mubbarak Or Ulama ki Khidmat

Book Name:Hazrt e Abduallah Bin Mubbarak Or Ulama ki Khidmat

بڑی نعمت سر کی آنکھوں سے بیداری کی حالت میں اللہ پاک کا دیدار کرنا ہے ، لیکن اللہ پاک نےکسی بھی نبی کو سر کی آنکھوں سے حالتِ بیداری میں  اپنا دیدار عطا نہیں فرمایا ، اور یہ سوال تو حضرت مُوسیٰ   عَلَیْہِ السَّلَام    کے  مُبارَک لَبوں پر بھی آگیا اور  بارگاہِ الٰہی  میں عَرْض کی : “ رَبِّ اَرِنِیْ ، اے رَبّ میرے مجھے اپنا دیدار دِکھا ! “ رَبّ نے اِرْشاد فرمایا :

لَنْ تَرٰنِیْ تُو مجھے ہرگز نہ دیکھ سکے گا۔ “ مگر جب باری آئی اپنے پیارے حبیب   صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ   کی ، جب باری آئی آمنہ  کے لال کی ، جب باری آئی محبوبِ ربِّ ذولجلال کی ، جب باری آئی نبیِ بے مثال کی ، جب باری آئی اُمّت کے غمخوار کی ، جب باری آئی سَروَرِ کائنات کی ، جب باری آئی فخرِ مَوجُودات کی ، جب باری آئی باعث ِ تخلیقِ کائنات کی ، جب باری آئی معلّمِ کائنات کی ، جب باری آئی مقصودِ کائنات کی ، جب باری آئی اصل ِ کائنات کی ، جب باری آئی روح ِ کائنات کی ، جب باری آئی جانِ کائنات کی ، جب باری آئی منبع ِ کمالات کی ، جب باری آئی سیّدِ کون ومکاں کی ، جب باری آئی سیّدِ اِنس وجاں کی ، جب باری آئی صاحب ِ قرآں کی ، جب باری آئی مدینے کے سردار کی ، جب باری آئی مکے کے تاجدار کی ، جب باری آئی سیِّدُ الانبیا کی ، جب باری آئیحبیبِ خدا کی ، جب باری آئی  محمدِمصطفےٰ    صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ  کی تو خُود حضرت جبریل   عَلَیْہِ السَّلَام   کوسواری کے ساتھ بھیج کر بڑے پروٹوکول (Protokol) کےساتھ اپنے پیارے محبوب کو بلوایا اور اپنے دِیدار سےمُسْتَفِیْض فرمایا ، جبھی تو میرے امام اعلی  حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہِعَلَیْہ نے کیا خُوب ارشاد فرمایا :

تَبَارَکَ اللہ شان تیری تجھی کو زیبا ہے بے نیازی