Book Name:Dil Joi Kay Fazail
اختیار کر چکے ہیں۔ پھراس نے اچانک ایک سفیدموتیوں کامحل دیکھاجس کے دروازے یاقُوت کےتھے۔ اس نےسراُٹھاکرکہا : اےاس محل کے مالک !مجھے تھوڑا سا پانی پِلادے۔ تو اسے ایک آواز سُنائی دی : کل شام تک یہ محل تیرا تھا لیکن جب تُو نے فقیر کا دل توڑا اور اسےکچھ نہ دیا تواس محل سے تیرا نام مٹا کر تیرےغیرمسلم پڑوسی کا نام لکھ دیا گیا ہے ، جس نےاس فقیرکی حاجت پوری کی اور اس کو دس (10)درہم دئیے۔ چنانچہ
نیند سے جاگنے کے بعد سُنار گھبراتے ہوئے اپنے اس غیرمسلم پڑوسی کے پاس آیااور کہنےلگا : تم میرے پڑوسی ہو ، میرا تم پر حق ہے اور مجھے تم سےایک ضروری کام ہے۔ غیر مسلم نےپوچھا : بتاؤ! کیاحاجت ہے؟اس نےکہا : کل شام تم نے جو دس(10)درہم فقیر کودئیے تھے ، ان کا ثواب سو(100) درہم کے بدلے مجھے دے دو۔ تو اس نے جواب دیا : اللہ پاک کی قسم! میں ایک لاکھ دِینار کے بدلے بھی وہ ثواب نہ دوں گا بلکہ اگر آپ نےاس محل کے دروازے میں بھی داخل ہونےکی خواہش کی جوآپ نے کل رات خواب میں دیکھا تھا تو میں اس کی بھی اجازت نہ دوں گا۔ مسلمان سُنارنے پوچھا : آپ کواس راز کی خبر کیسے ہوئی؟ تو غیر مسلم نےجواب دیا : اس کی خبرمجھےاس ذات نےدی ہےجوکسی بھی چیزکوکہتی ہے : “ہوجا “ تووہ ہوجاتی ہےاور میں گواہی دیتاہوں کہ اللہ پاک کےسوا کوئی عبادت کےلائق نہیں اور میں یہ بھی گواہی دیتا ہوں کہ حضرت محمد صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ اس کے بندےاوررسول ہیں۔
(حاشیۃ اعانۃ الطالبین ، باب الصوم ، فصل فی صوم التطوع ، ۲ / ۴۴۵ ، بتغیرقلیل)
صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیاری پیاری اسلامی بہنو!اس غیر مسلم نے ایک مسلمان کی دل جوئی کی ، اللہ پاک نے اپنے فضل سےاس دل جوئی کااُسے یہ بدلہ دیاکہ دولتِ ایمان جیسی عظیم الشان نعمت نصیب فرمادی ، غور کیجئے!