Book Name:Dil Joi Kay Fazail
ہر مبلغہ بیان کرنے سے پہلے کم از کم تین بار پڑھ لے
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
اَلصَّلٰوۃُ وَ السَّلَامُ عَلَیْكَ یَا رَسُولَ اللہ وَعَلٰی اٰلِكَ وَ اَصْحٰبِكَ یَا حَبِیْبَ اللہ
اَلصَّلٰوۃُ وَ السَّلَامُ عَلَیْكَ یَا نَبِیَّ اللہ وَعَلٰی اٰلِكَ وَ اَصْحٰبِكَ یَا نُوْرَ اللہ
وَقَالَ عَلِيٌّ : خَلَقَ اللَّهُ تَعَالٰى فِي الْجَنَّةِ شَجَرَةً ثَمَرُهَا اَكْبَرُ مِنَ التُّفَّاحِ ، وَاَصْغَرُ مِنَ الرُّمَّانِ ، اَلْيَنُ مِنَ الزُّبْدِ ، وَاَحْلَى مِنَ الْعَسَلِ ، وَأَطْيَبُ مِنَ الْمِسْكِ ، وَاَغْصَانُهَا مِنَ اللُّؤْلُؤِ الرَّطْبِ ، وَجُذُوْعُهَا مِنَ الذَّهَبِ ، وَوَرَقُهَا مِنَ الزَّبَرْجَدِ لَا يَأْكُلُ مِنْهَا اِلَّا مَنْ أَكْثَرَ مِنَ الصَّلَاةِ عَلٰى مُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
امیرُالمؤمنین حضرت علی رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ نے فرمایا : اللہ کریم نے جَنّت میں ایک دَرخت پیدا فرمایا ہے ، جس کا پھل سیب سے بڑا ، اَنار سے چھوٹا ، مَکّھن سے نرم ، شہد سے بھی میٹھا اورمُشک سے زِیادہ خُوشْبُودار ہے۔ اُس دَرخت کی شاخیں موتیوں کی ، تنے سونے کے اور پَتے زَبَرجَد کے ہیں۔ اُس دَرخت کا پَھل صِرف وُہی کھاسکے گا جو رسولِ پاک صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پرکثرت سے دُرُودِپاک پڑھے گا۔ (الحاوی للفتاوی ، ۲ / ۴۸)
صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیاری پیاری اسلامی بہنو! آئیے!اللہ پاک کی رضا پانے اور ثواب کمانے کے لئے پہلے اَچّھی اَچّھی نیّتیں کر لیتی ہیں۔ فَرمانِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ’’نِیَّۃُ الْمُؤمِنِ خَیْرٌ مِّنْ عَمَلِہٖ‘‘مسلمان