Book Name:Hazrat Musa Ki Shan o Azmat
ایک دن ضرور مرنا اور اپنی کَرنی کا پھل بھگتنا ہے مگرافسوس!اِس کے باوجود کئی لوگ اللہ پاک و رسولِ کریم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کے فرامین اور عذابِ الٰہی کو بُھلا کر کثیر دنیاوی نعمتیں ملنے کے باوجود مسلسل دن رات گناہوں کا بازار گرم کیے ہوئے ہیں۔جس کے نتیجے میں معاشرے میں عجیب و غریب ، خطرناک بیماریوں اور آفات کی بھرمار ہو رہی ہے۔ایسے لوگوں کو پچھلی اُمّتوں پر آنے والے عذابات سے عبرت حاصل کرنی چاہئے۔بنی اسرائیل کے شریر لوگوں کا شمار بھی اُنہی لوگوں میں ہوتا ہے جنہیں اللہ پاک نے بے شمار نعمتیں عطا فرمائی تھیں مگر افسوس!اِس کے باوجود اُنہوں نے اللہ پاک اور اُس کے رسول حضرت موسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام کی دل کھول کر نافرمانیاں کیں،دن رات گناہوں میں لگے رہے جس کے نتیجے میں اُن پر طرح طرح کے درد ناک عذاباتآتے رہے۔ آئیے!اُن پر آنے والے عذابات کے بارے میں سُنئے اور عبرت حاصل کیجئے ، چنانچہ
جب جادوگروں کے ایمان لانے کے بعد بھی فرعونی اپنے کفر وسَرکشی پر جمے رہے تو اُن پر اللہ پاک کی نشانیاں پے درپے آنے لگیں کیونکہ حضرت موسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام نے دعا کی تھی کہ اےربِّ کریم!فرعون زمین میں بہت سَرکشی کرنے لگ گیا ہے اور اُس کی قوم نے بھی وعدہ خلافی کی ہے،لہٰذا اُنہیں ایسے عذاب میں گرفتار کر جو اُن کے لئے سزا ، میری قوم اور بعد والوں کے لئے عبرت و نصیحت ہو!،چنانچہ اللہ پاک نے طوفان بھیجا ، ہوا یوں کہ بادل آیا، اندھیرا ہوا اور کثرت سے بارش ہونے لگی ۔ قِبطیوں کے گھروں میں پانی بھر گیا،یہاں تک کہ وہ اُس میں کھڑے رہ گئے ،پانی اُن کی گردنوں کی ہنسلیوں تک آگیااوراُن میں سے جوبیٹھا وہ ڈوب گیا۔یہ لوگ نہ ہل سکتے تھے نہ کچھ کام کرسکتے تھے۔ ہفتے