Book Name:Hazrat Musa Ki Shan o Azmat
کی نِیَّت اُس کے عمل سے بہتر ہے۔ ([1])
اہم نکتہ:نیک اورجائز کام میں جتنی اچھی نیتیں زیادہ ، اُتنا ثواب بھی زیادہ۔
موقع کی مناسبت اور نوعیت کے اعتبار سے نیتوں میں کمی ، بیشی وتبدیلی کی جاسکتی ہے۔
نگاہیں نیچی کئے خُوب کان لگا کر بَیان سُنُوںگی۔ ٹیک لگا کر بیٹھنے کے بجائے عِلْمِ دِیْن کی تَعْظِیم کی خاطِر جہاں تک ہو سکا دو زانو بیٹھوں گی۔ ضَرورَتاً سِمَٹ سَرَک کر دوسری اسلامی بہنوں کے لئے جگہ کُشادہ کروں گی۔ دھکّا وغیرہ لگا تو صبر کروں گی ، گُھورنے ، جِھڑکنےاوراُلجھنے سے بچوں گی۔ صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ ، اُذْکُرُوااللّٰـہَ ، تُوبُوْا اِلَی اللّٰـہِ وغیرہ سُن کر ثواب کمانے اور صدا لگانے والی کی دل جُوئی کے لئےپست آواز سے جواب دوں گی۔ اجتماع کے بعد خُود آگے بڑھ کر سَلَام و مُصَافَحَہ اور اِنْفِرادی کوشش کروں گی۔ دورانِ بیان موبائل کے غیر ضروری استعمال سے بچوں گی ، نہ بیان ریکارڈ کروں گی نہ ہی اور کسی قسم کی آواز کہ اِس کی اجازت نہیں ، جو کچھ سنوں گی ، اسے سن اور سمجھ کر اس پہ عمل کرنے اور اسے بعد میں دوسروں تک پہنچا کر نیکی کی دعوت عام کرنے کی سعادت حاصل کروں گی۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیاری پیاری اسلامی بہنو! یُوں تو سارے اَنبیا اور رُسُل عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام ہِمّت والے ہیں اور سبھی نے راہِ حق میں آنے والی تکالیف پر صَبْر و ہِمّت کا شاندارمُظاہَرہ کیا ہے البتہ اِن کی مُقَدَّس جماعت میں سے پانچ (5)رسول عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام ایسے ہیں جن کا راہِ حق میں صَبْر دیگرنبیوں اور رسولوں عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام سے زیادہ ہے ، اِس لئے اِنہیں بطورِ خاص ’’اُلُوا الْعَزْم رسول‘‘ کہا جاتا ہے اور جب بھی