Book Name:Hazrat Musa Ki Shan o Azmat
تک کہ فرعونی عورتیں پیاس سے عاجز ہو کر بنی اسرائیل کی عورتوں کے پاس آئیں اور اُن سے پانی مانگا تو وہ پانی اُن کے برتن میں آتے ہی خون ہوگیا۔ یہ دیکھ کر فرعونی عورت کہنے لگی : تُو پانی اپنے منہ میں لے کر میرے منہ میں کلی کردے ۔ مگر جب تک وہ پانی اسرائیلی عورت کے منہ میں رہا پانی تھا، جب فرعونی عورت کے منہ میں پہنچا تو خون ہوگیا ۔فرعون خود پیاس سے بے چین ہوا تواس نے تَر درختوں کی رَطوبت چُوسی ، وہ رَطُوبت منہ میں پہنچتے ہی خون ہوگئی۔ سات (7)روز تک خون کے سوا کوئی چیز پینے کی نہ ملی تو پھر حضرت موسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام سے دعا کی درخواست کی اور ایمان لانے کا وعدہ کیا۔ حضرت موسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام نے دعا فرمائی ، یہ مصیبت بھی دور ہوئی مگر وہ ایمان پھر بھی نہ لائے۔
(تفسیربغوی ، الاعراف ، تحت الآیۃ : ۱۳۳ ، ۲ / ۱۵۹-۱۶۱)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
آئیے!مکتبۃُ المدینہ کی کتاب “ سُنّتیں اور آداب “ صَفْحہ نمبر78سے زِیْنَت کی سُنّتیں اور آداب سنئے : * انسان کے بالوں کی چوٹی بنا کر عورَت اپنے بالوں میں گوندھے ، یہ حرام ہے۔ حدیثِ مبارَک میں اُس پر لَعنت آئی بلکہ اُس پر بھی لَعنت آئی ہے جس نے کسی دوسری عورَت کے سر میں انسانی بالوں کی چوٹی گوندھی۔ (درمختار ، کتاب الحظروالاباحۃ ، باب فی النظرِ والمس ، ۹ / ۶۱۴تا ۶۱۵ )* اگر وہ بال جس کی چوٹی بنائی گئی خود اُس عورَت کے اپنے بال ہیں جس کے سر میں جوڑی گئی جب بھی ناجائز ہے۔ (درمختار ، کتاب الحظروالاباحۃ ، ج۹ ، ص۶۱۴تا ۶۱۵) * عورَتو ں کو ہاتھ پاؤں میں مہند ی لگانا جائز ہے۔ چھوٹے بچوں کے ہاتھ پاؤں میں مہندی لگانا ناجائزہے ، بچیوں کو مہندی لگانے میں حرج نہیں۔ (ردالمحتار ، کتاب الحظر