Book Name:Achi Aur Buri Lalach
پیارے اسلامی بھائیو! حرص سے بچنے کےلئے* بارگاہِ الٰہی میں حِرْص سےبچنےکی دعاکرنا* خواہشات کو کنٹرول کرنااوراخراجات میں میانہ روی اِخْتِیار کرنا * اپنےربّ کریم پرحقیقی تَوَکُّل کرنا* لمبی لمبی امیدیں نہ لگانا * موت کو یاد رکھنا* میدانِمَـحْشَرمیں مالداروں سے حِساب کا تَصَوُّر کرنا* سَخَاوَت اپنانا * صَبْر وقَناعَت سے کام لینا* حِرْصِ مال کے نقصانات پر غور کرنا* مال کے حریصوں کے عبرتناک اَنْجَام اپنے پیشِ نَظَر رکھنا ۔ وغیرہ بھی بے حد مفید ثابت ہوں گے([1]) آئیے مل کر دعا کرتے ہیں
دولت کی حرص دل سے اللہ دُور کر دے عشقِ رسول دے دے کر یہ دعا رہے ہیں([2])
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے پیارے اسلامی بھائیو! بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے سنت کی فضیلت اور چند سنتیں اور آداب سننے کی سعادت حاصل کرتے ہیں :
فرمانِ مصطفیٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم : جس نے میری سنت سے محبت کی ، اس نے مجھ سے محبت کی اور جس نے مجھ سے محبت کی وہ جنت میں میرے ساتھ ہو گا۔ ([3])