Book Name:Meraj K Mojzaat 27 Rajab 1442
اَلْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ! فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ط
اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَارَسُوْلَ اللہ وَعَلٰی آلِکَ وَاَصْحٰبِکَ یَاحَبِیْبَ اللہ
اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَانَبِیَّ اللہ وَعَلٰی آلِکَ وَاَصْحٰبِکَ یَانُوْرَ اللہ
نَوَیْتُ سُنَّتَ الْاِعْتِکَاف (ترجمہ : میں نے سُنَّت اعتکاف کی نِیَّت کی)
پیارے اسلامی بھائیو! نَوَیْتُ سُنَّتَ الْاِعْتِکَاف کا معنی ہے : میں نے سُنَّت اعتکاف کی نیت کی۔ جب بھی مَسْجِد میں حاضِری ہو ، ہر بار یاد کر کے عربی ، اُردُو یا اپنی مادری زبان میں اعتکاف کی نیت کر لینی چاہیے ، اِنْ شَآءَ اللہ! اس کی برکت سے جب تک مسجد میں رہیں گے ، نفل اعتکاف کا ثواب بھی ملتا رہے گا۔ یاد رکھئے! مسجد میں کھانا ، پینا ، سونا ، سحری افطاری کرنا ، دَم کیا ہوا پانی پینا وغیرہ شرعاً جائِز نہیں ، اعتکاف کی نیت کر لیں گے تو یہ کام بھی جائِز ہو جائیں گے۔
ایک مرتبہ فرشتوں کے سردار حضرت جبریل ِامین عَلَیْہِ السَّلام معراج کے دُولہا ، اِمام الانبیا صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم کی خِدْمتِ بابرکت میں حاضِر ہوئے اور عرض کیا : یارسولَ اللہ صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم ! آج مجھے کوہ قاف میں جانے کا اتفاق ہوا ، وہاں میں نے رونے چِلَّانے کی آوازیں سُنیں ، جدھر سے آوازیں آرہی تھیں ، میں اس طرف کو گیا تو دیکھا : ایک فرشتہ جو آسمانوں پر اِعْزاز واِکْرام کے ساتھ نورانی تخت پر بیٹھتا تھا ، 70 ہزار فرشتے اس کے گرد صَف بنا کر کھڑے رہتے تھے ، وہ جب سانس لیتا تَو اللہ پاک اس سانس کے بدلے ایک فرشتہ پیدا کر دیتا تھا مگر آج وہی فرشتہ کوہ قاف کی وادی میں پریشان حال ، آہ وزاری کر رہا تھا ، میں نے اس سے پوچھا : کیا حال ہے؟ تیرے ساتھ کیا مُعَاملہ ہوا؟ فرشتہ بولا : مِعْراج کی