Meraj K Mojzaat 27 Rajab 1442

Book Name:Meraj K Mojzaat 27 Rajab 1442

دیکھا ، بتایا گیا : یہ وہ ہے جس کی زبان ہر وقت ذِکْرِ الٰہی سے تَر رہتی تھی ، اس کا دِل مسجد میں لگا رہتا تھا ، یہ کبھی اپنے والدین کے لئے شرمندگی اور بُرائی کا سبب نہیں بنا۔ ([1]) کچھ لوگ مُلاحظہ فرمائے ، جو ایک دِن کاشت کرتے ، اگلے دِن فصل کاٹتے ، جیسے ہی فصل کاٹ لیتے ، فصل پہلے کی طرح پھر سے لوٹ آتی ، جبریل  عَلَیْہِ السَّلام  نے عرض کیا : یہ راہِ خُدا میں جہاد کرنے والے ہیں۔ ([2]) حضرت جابِر  رَضِیَ اللہُ عَنْہ  سے رِوَایت ہے ، رسولوں کے سردار ، مکی مدنی سرکار  صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم  نے فرمایا : میں جنّت میں گیا تَو میں اَبُو طلحہ کی بیوی رُمیصا (یعنی حضرت انس بِن مالِک  رَضِیَ اللہُ عَنْہ  کی والِدہ ،  حضرت اُمِّ سُلَیم) کے پاس پہنچا اَوْر میں نے ایک آہٹ سُنی تَو پوچھا : یہ کون ہے؟ بتایا گیا : یہ بلال ہیں۔ میں نے ایک محل دیکھا ، اس کے صحن میں ایک بی بی تھیں ، میں نے پوچھا : یہ کس کا ہے؟ بتایا گیا : یہ محل عمر بن خطاب کا ہے۔ ([3])

(3) : سَفرُ الْوَقْت (Time Traveling)

پیارے اسلامی بھائیو! آپ نے نبیوں کے نبی ، رسولِ ہاشِمی  صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم  کے جنّت وجہنّم کے مُشَاہَدات کے متعلق چند رِوایات سُنیں ، آئیے! اب ہم ان روایات پر ایک اَوْر زاویے سے غور کرتے ہیں۔ موجودہ سائنس میں ایک نظریہ پایا جاتا ہے جسے سَفَرُ الْوَقْت (Time Traveling) کہتے ہیں۔ سَفَرُ الْوَقْت کا مَطْلب ہے ٹائِم کوجَمپ کرنا مثلاً ابھی سِن 2021 ہے تو مستقبل کی طرف جمپ کر کے یَک لخت 2025 میں پہنچ جانے یا ماضِی کی طرف جمپ کر کے 2015 میں پہنچ جانے کو سَفَرُ الْوَقت کہا جائے گا۔ کم وبیش گزشتہ 3


 

 



[1]...موسوعۃ امام ابن ابی الدنیا ، کتاب : اولیاء ، جلد : 2 ، صفحہ : 415 ، حدیث : 95ملتقطًا۔

[2]...مجمع الزوائد ، کتاب الایمان ، باب منہ فی الاسراء ، جلد : 1 ، صفحہ : 91 ، حدیث : 235ملتقطًا۔

[3]...بخاری ، کتاب فضائل اصحاب النبی ، باب مناقب عمر بن خطاب ، صفحہ : 933 ، حدیث : 3679۔