Meraj K Mojzaat 27 Rajab 1442

Book Name:Meraj K Mojzaat 27 Rajab 1442

قافلہ تشریف لایا ، مدنی قافلے والوں کے ساتھ مل کر مجھے بھی علاقائی دورہ میں شِرْکت کا شَرْف ملا ، ہم ایک درزی کی دُکان کے باہر لوگوں کو اکٹھا کر کے نیکی کی دعوت دے رہے تھے ، جب بیان ختم ہوا تو اسی دکان کے ایک مُلازِم نوجوان نے کہا : میں غیر مسلم ہوں۔ آپ حضرات کی نیکی کی دعوت نے میرے دل پر گہرا اَثر کیا ہے ، مہربانی فرما کر مجھے اسلام میں داخِل کر لیجئے۔ پھر الحمد للہ! وہ کلمہ پڑھ کر مسلمان ہو گیا۔

مقبول جہاں بھر میں ، ہو دعوت اسلامی          صدقہ تجھے اے رَبِّ غفّار! مدینے کا

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

 “ القرآن مع تفسیر “ ایپلی کیشن

اے عاشقان رسول! آج کل ٹیکنالوجی کا دور ہے ، تقریباً ہر ایک کے پاس اینڈرائڈ یا آئی فون موبائل ہوتا ہی ہے ، الحمد للہ! دعوتِ اسلامی ہمیں موبائل کے ذریعے بھی عِلْمِ دین سیکھنے اور نیکی کی دعوت عام کرنے کے مواقع فراہم کرتی ہے۔ مثلاً دَعْوَتِ اسلامی کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے ایک موبائل ایپلی کیشن جارِی کی گئی ہے ، جس کا نام ہے : Quran with Tafseer (القرآن مع تفسیر)۔ یہ ایپلی کیشن Android  اور IOS دونوں طرح کی ڈیوائسز سے ڈاؤن لوڈ کر کے بآسانی استعمال کی جا سکتی ہے ، اس ایپلی کیشن میں * مکمل قرآنِ کریم ، * اعلیٰ حضرت ، آقائے نعمت ، اِمامِ اہلسنت ، شاہ امام احمد رضا خان  رحمۃ اللہ علیہ  کا لکھا ہوا ترجمۂ کنز الایمان * دورِ جدید کے تقاضوں کے مطابق نہایت آسان ترجمہ ، ترجمۂ کنز العرفان اور * آسان انداز میں لکھی گئی ، اُرْدُو کی سب سے جدید (Latest) تفسیر تفسیر صراط الجنان شامل ہے۔ آپ کہیں بھی ہوں ، اس ایپلی کیشن کی مدد