Meraj K Mojzaat 27 Rajab 1442

Book Name:Meraj K Mojzaat 27 Rajab 1442

دعوتِ اسلامی کا ساتھ دیجئے ، دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملاً حِصّہ لیجئے اور نیکی کی دَعْوَت عام کر کے خوب خوب ثوابِ آخرت کے حق دار بنئے۔ دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں سے ایک کام ہے : علاقائی دورہ۔ ہفتے میں 2 دِن یا ہفتے میں ایک دِن ہر مَسْجِد کے اطراف میں گھر گھر ، دُکان دُکان جا کر گھروں اور دکانوں میں موجود اور راہ میں کھڑے ہوئے اور آنے جانے والے تمام افراد کو نیکی کی دَعْوَت دیتے ہیں ، اسے علاقائی دورہ کہا جاتا ہے۔

ہمیں چاہئے کہ ہم سب بھی عاشقانِ رسول کے ساتھ مِل کر علاقائی دورہ میں شِرْکت کرنے کی سعادت حاصل کریں ، اِنْ شَآءَ اللہ! نیکی کی دَعْوَت دینے اور عِلْمِ دین پھیلانے کا ثواب ملے گا۔ نیکی کی دَعْوَت دینے کا ثواب کیا ہے؟ آئیے!یہ بھی سُن لیتے ہیں ، بےچین دِلوں کے چین ، رَحْمتِ دارین  صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم نے فرمایا : کیا میں تمہیں ایسے لوگوں کے بارے میں نہ بتاؤں جو نہ نبی ہیں ، نہ شہید ، پھر بھی روزِ قیامت انبیائے کرام  علیہم السَّلام  اور شُہَداء ان کا مقام دیکھ کر رَشْک کریں (یعنی بہت خوش ہوں) گے ، وہ لوگ نور کے منبروں پر بلند ہوں گے ، یہ وہ لوگ ہیں جو اللہ پاک کے بندوں کو اللہ پاک کا محبوب (یعنی پیارا) بنا دیتے ہیں اور وہ زمین پر نصیحتیں کرتے چلتے ہیں۔ عرض کی گئی : وہ کس طرح لوگوں کو اللہ پاک کا محبوب بنا دیتے ہیں؟ فرمایا : وہ لوگوں کو اللہ پاک کی پسندیدہ باتوں کا حکم دیتے اور بُری باتوں سے منع کرتے ہیں ، پَس جب  لوگ ان کی اِطاعت کریں گے تو اللہ پاک انہیں اپنا محبوب بنا لے گا۔

احمد رضا کا صدقہ مسلمان نیک ہوں                  نیکی کی دعوت آقا! جہاں بھر میں عام ہو

غیر مسلم مسلمان ہو گیا

پنجاب کے ایک مبلغِ دعوتِ اسلامی کا بیان ہے ، ایک روز ہمارے ہاں کراچی سے مَدَنی