Quran Kitab-e-Hidayat Hai

Book Name:Quran Kitab-e-Hidayat Hai

(2)گویا شبِ قدر حاصل کرلی

فرمانِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ : جس نے اس دُعا کو 3 مرتبہ پڑھا تو گویا اُس نے شَبِ قَدْر حاصل کرلی۔ ([1])

لَآ اِلٰہَ اِلَّااللہُ الْحَلِیْمُ الْـکَرِیْمُ ، سُبحٰنَ اللہ ِ رَبِّ السَّمٰوٰتِ السَّبْعِ وَرَبِّ الْعَرْشِ الْعَظِیْم

(خُدائے حَلیم وکریم کے سِوا کوئی عِبادت کے لائِق نہیں ، اللہ پاک ہے جو ساتوں آسمانوں اور عرشِ عظیم کا پَروردگار ہے۔ )

ہفتہ واراجتماع کے حلقوں کا شیڈول(بیرون ملک) ، 20جنوری 2022ء

(1) : سنتیں اورآداب سیکھنا : 5منٹ ، (2) : دعایاد کرنا : 5 منٹ ، (3) : جائزہ : 5منٹ ، کُل دورانیہ15منٹ

پڑوسیوں کے بارے میں بقیہ نکات

*  وہ بیمار ہو تو اُس کی مزاج پُرسی کرے ، *  مصیبت کے وَقت اُس کی غم خواری کرے اور اُس کا ساتھ دے۔ * خُوشی کے موقع پر اُسے مُبارَک باد دے اور اُس کے ساتھ خُوشی میں شرکت ظاہر کرے ۔ * اُس کی لغزِشوں سے در گزر کرے ، *  چھت سے اس کے گھر میں نہ جھانکے ، *  اُس کے گھر کا راستہ تنگ نہ کرے۔ * اُس کے عیبوں پر پردہ ڈالے ، * اگر وہ کسی حادِثے یا  تکلیف کا شکار ہو تو فوری طور پر اُس کی مدد کرے۔ * جب و ہ گھر میں موجود نہ ہو تو اُس کے گھر کی حفاظت سے غفلت نہ بَرتے۔ *  اُس کے خلاف کوئی بات نہ سنے اور اُس کے


 

 



[1]  تاریخ ابنِ عساکر ، ۱۹ / ۱۵۵ ، حدیث : ۴۴۱۵