Book Name:Quran Kitab-e-Hidayat Hai
اَہلِ خانہ سے نگاہوں کو نیچی رکھے۔ * اُسے جن دینی یا دُنیوی اُمور کا علم نہ ہو ان کے بارے میں اُس کی رہنمائی کرے۔([1])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
* سستی اور بزدلی سے نجات کی دُعا
دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اجتماع کے شیڈول کےمطابِق “ سستی اور بزدلی سے نجات کی دعا “ یادکروائی جائےگی۔ وہ دُعایہ ہے :
اَللّٰھُمَّ اِنِّی اَعُوْذُ بِکَ مِنَ الْکَسَلِ وَالْھَرَمِ وَ الْجُبْنِ وَ الْبُخْلِ وَفِتْنَۃِ الْمَسِیْحِ وَ عَذَابِ الْقَبْرِ
ترجمہ : یااللہ میں کاہلی بڑھاپے ، بزدلی ، بخل ، فتۂ دجال اور عذاب قبر سے تیری پناہ چاہتا ہوں۔ (فیضانِ دعا ، ص ۳۳۱)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
* اجتماعی جائزے کا طریقہ(72نیک اعمال )
فرمانِ مُصْطَفٰےصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ : (آخرت کے معاملے میں)گھڑی بھر غور و فکر کرنا 60 سال کی عبادت سے بہتر ہے۔ (جامع صغیرللسیوطی ، ص۳۶۵ ، حدیث : ۵۸۹۷)
آئیے!نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنے سے پہلے “ اچھی اچھی نیتیں “ کرلیجئے۔
(1)رِضائے الٰہی کے لئے خود بھی نیک اعمال کے رِسالے سے اپنا جائزہ لوں گا اور دوسروں کو بھی ترغیب دوں گا۔
(2)جن نیک اعمال پر عمل ہوا اُن پر اللہ پاک کی حمد (یعنی شکر)بجا لاؤں گا۔
(3)جن پر عمل نہ ہوسکا اُن پر افسوس اورآئندہ عمل کرنے کی کوشش کروں گا۔