Book Name:Quran Kitab-e-Hidayat Hai
ایک پتے ، عرش و کرسی کے ایک ایک گوشے ، عالَمِ کائنات کے ایک ایک کونے ، ماضی کا ہر ہر واقعہ ، حال کا ہر ہر معاملہ ، مستقبل کا ہر ہر حادثہ قرآنِ مجید میں نہایت وضاحت کے ساتھ تفصیلی بیان کیا گیا ہے چنانچہ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے کہ مَا فَرَّطْنَا فِی الْكِتٰبِ مِنْ شَیْءٍ تَرْجَمَۂ کنز الایمان : ۔ ہم نے اس کتاب میں کچھ اُٹھا نہ رکھا۔ (پ7 ، الانعام : 38)قرآنِ مجید تو عُلُوم و مَعارف کا وہ خزانہ ہے جو کبھی ختم ہی نہیں ہو سکتا بلکہ قیامت تک علمائے کرام اس بہت بڑے سمند ر سے ہمیشہ عجیب و غریب مضامین کے موتی نکالتے ہی رہیں گے اور ہزاروں لاکھوں کتابوں کے دفتر تیار ہوتے ہی رہیں گے۔ (عجائب القرآن ، ص419, 420,ملتقطاً)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے پیارے اسلامی بھائیو!آئیے!بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے امیرِ اہلسنت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے رسالے’’قیامت کا امتحان‘‘سے پڑوسی کے چند نِکات سننے کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔
پہلے دو فرامینِ مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ملاحظہ کیجئے : (1)فرمایا : اللہپاک کے نزدیک بہترین پڑوسی وہ ہے جو اپنے پڑوسی کا خیر خواہ ہو۔ ([1]) (2)فرمايا : جس نے اپنے پڑوسی کو اِیذا دی اُس نے مجھے اِیذا دی اور جس نے مجھے اِیذا دی اُس نے اللہ پاک کو اِیذا دی۔ ([2])* ’’نُزہۃُ القاری‘‘ میں ہے : پڑوسی کون