بسم اللہ Sharif ki Barkat

Book Name:بسم اللہ Sharif ki Barkat

بیماریوں کا علاج بھی ہے۔ اِس حِکایت سے درس ملا کہ بزرگانِ دِین ، اللہ پاک کے نیک بندے اگر کسی مُباح  ( یعنی جائِز )  بات سے بھی منْع کر دیں تو سمجھ میں نہ آنے کے باوُجُود بھی اُس سے باز رَہنا چاہئے۔ یہ بھی درس ملاکہ تعویذ کھول کرنہیں دیکھنا چاہئے کہ اِس سے اِعتِقاد ڈگمگانے کا اندیشہ رَہتا ہے ۔ پھر اِس کی تہ کرنے کے مخصوص طریقے کے ساتھ ساتھ لپیٹنے کے دَوران بعض اوقات کچھ پڑھا ہوا بھی ہوتا ہے۔ لہٰذا کھول کر دیکھنے سے اُس کے فوائد  ( Benefits ) میں کمی آ سکتی ہے۔

دردِسر کا علاج

قیصرِرُوم نے مسلمانوں کے دوسرے خلیفہ حضرت عمرفاروقِ اعظم رَضِیَ اللہ عنہ کو خط لکھاکہ مجھے دائِمی دردِسرکی شکایت  ( Complaint ) ہے اگرآپ کے پاس اِس کی دوا ہوتوبھیج دیجئے ! حضرت عمرفاروقِ اعظم رَضِیَ اللہ عنہ نے اُس کوایک ٹوپی بھیج دی ، قیصرِرُوم اُس ٹوپی کوپہنتاتو اس کا درد ِسر کافُورہوجاتااورجب سرسے اُتارتا تودردِ سر پھرلوٹ آتا۔اسے بڑا تعجُّب ہوا۔ آخِرِکاراُس نے اس ٹوپی کواُدھیڑاتواس میں سے ایک کاغذ نکلا جس پر بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم لکھاتھا۔ ( [1] )

پیارے اسلامی بھائیو !  اِس حِکایت سے یہ معلوم ہوا کہ جس کو دردِ سر ہو وہ ایک کاغذ پر بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم لکھ کریا لکھوا کر اُس کا تعویذسر پر باندھ لے۔ لکھنے کا طریقہ یہ ہے کہ نہ مٹنے والی سیاہی مَثَلاً بال پوائنٹ سے لکھئے اور بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم کے ہ اور تینوں م کے دائرے کُھلے رکھئے ، تعویذ لکھنے کا اُصول یہ ہے کہ آیت یا عبارت لکھنے میں ہر دائرے


 

 



[1]... تفسیر کبیر ، پارہ : 1 ، سورۂ فاتحہ ، جلد : 1 ، صفحہ : 155۔