Book Name:بسم اللہ Sharif ki Barkat
پیارے اسلامی بھائیو ! اِس حکایت سے معلوم ہوا کہ اللہ پاک کے نامِ نامی اِسمِ گرامی سے لذّت اندوز ہونے والا ، رَحمتوں کے سائے میں دنیا سے رخصت ہوتا ہے اور موت اُس کے لئے نجات وبخشش کا پیام لاتی ہے ، اللہ پاک کی رَحمت بَہُت بڑی ہے ، وہ نکتہ نواز ہے ، بظاہر معمولی نظر آنے والے اعمال کے سبب بڑے سے بڑے گنہگاروں کو بخش دیا جاتا ہے۔
رَحمتِ حق بَہاَ نہ مِی جُوید رَحمتِ حق بَہانہ مِی جُوید
وضاحت : اللہ پاک کی رَحمت بَہاَ ( یعنی قیمت ) طلب نہیں کرتی بلکہ اللہ پاک کی رَحمت تو بَہاَنہ تلاش کرتی ہے۔
اے عاشقانِ رسول ! دیکھا آپ نے ! بِسْمِ اللّٰه شریف پڑھنے ، سُننے ، اسے لکھنے اور اس کی تعظیم کرنے کی کیسی برکتیں ہیں۔ ہمیں بھی چاہئے کہ ہم بِسْمِ اللّٰه شریف پڑھنے کی عادَت بنائیں ، اللہ پاک ہمیں توفیق نصیب فرمائے۔ آئیے ! آخر میں بِسْمِ اللّٰه شریف سے متعلق چند اَحْکام اور کچھ فائدے مند وظائِف سنتے ہیں :
( 1 ) : حضرت شیخ ابوالعباّس احمدبن علی بونی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں ، جو بِلاناغہ 7 دن تک بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم 786 بار ( اوّل آخِر ایک بار دُرُود شریف ) پڑھے۔اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! اس کی ہر حاجت پوری ہوگی۔اب وہ حاجت خواہ کسی بھلائی کے پانے کی ہو یا برائی دور ہونے کی یا کاروبارچلنے کی۔ ( [1] ) ( 2 ) : جوکوئی سوتے وَقت بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم 21 بار ( اوّل آخِر ایک بار درود شریف ) پڑھ لے اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! اُس رات شیطان ، چوری ، اچانک موت اور