Book Name:بسم اللہ Sharif ki Barkat
پیارے اسلامی بھائیو ! غیبتوں اورگناہوں بھری باتوں سےرشتہ توڑیئے ! اوراللہ پاک کی یادوں ، پیارے آقا ، مدینے والے مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی نعتوں سے رشتہ جوڑیئے ! خوب درود و سلام کے لئے زَبان کا استِعمال کیجئے اور خوب خوب تِلاوتِ قرآنِ پاک کیجئے اور ثواب کا ڈھیروں خزانہ حاصِل کیجئے۔
رِہائی مجھ کو ملے کاش ! نفس و شیطاں سے ترے حبیب کادیتا ہوں واسِطہ یا ربّ !
گناہ بے عدد اور جرم بھی ہیں لا تعداد کر عَفو سہ نہ سکوں گا کوئی سزا یاربّ !
اللہ پاک کے پیارے اور آخری نبی ، رسولِ ہاشمی ، مُحَمَّدِ عربی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : کُلُّ اَمْرٍ ذِیْ بَالٍ لَا یُبْدَءْ فِیْہِ بِبِسْمِ اللہ فَہُوَ اَقْطَع یعنی جو بھی اہم کام بِسْمِ اللہ سے شروع نہیں کیا جاتا ، وہ ادھورا رہ جاتا ہے۔ ( [1] )
پیارے اسلامی بھائیو ! غور فرمائیے ! کیسی مَحْرُومی ہے کہ اگر اچھے اور اَہَم کاموں سے پہلے بِسْمِ اللّٰه شریف نہ پڑھی جائے تو کام ادھورے رہ جاتے ہیں ، ان میں برکت نہیں ہوتی۔ ہو سکتا ہے ذِہن ( Mind ) میں خیال آئے کہ میں تو بِسْمِ اللّٰه نہیں پڑھتا ، پھر بھی میرے کا م تو پُورے ہوتے ہیں۔
جواباً عرض ہے کہ کام کا بظاہِر پُورا ہو جانا اور بات ہے اور اس میں برکت نہ ہونا اور بات ہے ، مثلاً کسی نے بغیر بِسْمِ اللّٰه پڑھے کھانا کھایا ، ظاہِر میں کھانا حلق سے نیچے تو اُتر جائے گا مگر اس میں برکت نہ ہوئی اور کھانا پُوری طرح ہضم ہو کر جزوِ بدن نہ بنا تو... ؟ آج کل یہ