بسم اللہ Sharif ki Barkat

Book Name:بسم اللہ Sharif ki Barkat

نے یہ دیکھ کر فرمایا : ایساکرنے والے پر لعنت ہو ، بِسْمِ اللہکواسکی جگہ پرہی رکھو۔ ( [1] )

اَزْخُدَا    خَوَاہَیْم    توفیقِ    ادب                  بے ادب مَحروم گَشْت از فضلِ ربّ

وضاحت : ہم اللہ پاک سے اَدب کی توفیق کے طلبگار ہیں کہ بے اَدَب فضلِ ربّ سے محروم ہو کر در بدر ذلیل و خوار پھرتا ہے ۔  

شرابی ولی بن گیا

حضرت بِشرحافی  رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ توبہ سے پہلے بَہُت بڑے شرابی تھے ۔ آپ  رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ ایک مرتبہ شراب کے نشے میں دُھت کہیں جارہے تھے کہ راستے میں ایک کاغذ پر نظر پڑی جس پر بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم لکھا ہوا تھا۔آپ رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ نے وہ کاغذ اُٹھا لیا اور عِطْر خرید کر بِسْمِ اللہ شریف والے کاغذ کو مُعَطَّرکیا ، پھراُسے ایک بُلندجگہ پراَدَب کے ساتھ رکھ دیا۔ اُسی رات ایک بُزرگ رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ نے خواب میں سُنا ، کوئی کہہ رہاہے :  جاؤ ! بِشرسے کہہ دوکہ تم نے میرے نام کو مُعَطَّر کیا ، اُس کی تعظیم کی اوراسے بُلندجگہ رکھا ہم بھی تمہیں پاک کریں گے۔اُن بُزرگ نے دِل میں سَوچا کہ بِشر تو شرابی ہے۔ شایَد مجھے خواب میں غَلَط فہمی ہوئی ہے ۔ چُنانچِہ اُنہوں نے وُضُوکیا ، نَفْل پڑھے اور پھر سو گئے۔دُوسری اورتیسری بار بھی یِہی خواب دیکھااوریہ بھی سُناکہ ہمارایہ پَیغَام بِشر ہی کی طرف ہے ، جاؤ !  اُنہیں ہمارا پَیغَام پہنچادو !  چُنانچِہ وہ بُزرگ رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ  حضرتِ بِشر رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ  کی تلاش میں نکل پڑے۔ ان کوپتاچلاکہ وہ شراب کی مَحفِل میں ہیں تو وہاں پہنچے اور بِشرکوآواز دی ۔ لوگوں نے بتایاکہ وہ تو نَشے میں بدمست ہیں ! اُنہوں نے کہا ، اُنہیں جاکرکِسی طرح بتا دو کہ ایک


 

 



[1]... تفسیر در منثور ، پارہ : 1 ، سورۂ فاتحہ ، جلد : 1 ، صفحہ : 29۔