بسم اللہ Sharif ki Barkat

Book Name:بسم اللہ Sharif ki Barkat

نہیں لیا گیا تو برکت کہاں سے آئے گی ؟  

اسی طرح اور بھی بہت ساری بدشگونیاں لی جاتی ہیں ، دِنوں سے بدشگونی لیتے ہیں ، جانوروں سے بدشگونی لیتے ہیں ، یہاں تک کے گنتی کے نمبروں مثلاً 13 نمبر سے بدشگونی لیتے ہیں۔ اللہ پاک ہمیں محفوظ فرمائے !  ایسی بدشگونیوں اور وَہَم پرستیوں میں پڑنے کی بجائے اگر ہم اپنی عادات ( Habits )  اور معمولات پر غور کریں ، ناکامی ( Failure )  کی اَصْل جو وجہ ہے ، اسے تلاش کرنے کی کوشش کریں تو اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم !  فائدہ ہو گا۔ اللہ پاک ہم سب کو عقلِ سلیم عطا فرمائے۔

بِسْمِ اللہ شریف کی دِیوانی

شیخِ طریقت ، امیرِ اہلسنت حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی کتاب فیضانِ سُنّت میں ہے : ایک مبلغ اجتِماع میں بِسْمِ اللہشریف کے فضائل بیان فرمارہے تھے۔ ایک یہودن لڑکی بِسْمِ اللّٰه  شریف کے فضائل سُن کربے حدمُتَأَثِّرْہوئی اور اس نے اسلام قَبول کرلیا۔اُس کی زَبان پر بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم کا وِرْد جاری ہوگیا۔ ہروَقت بیٹھتے ،  اٹھتے ،  سوتے ، جاگتے ، چلتے ، پھرتے ، بِسْمِ اللہ پڑھتی رہتی ۔ لڑ کی کے کافِرماں باپ اس سے سخت ناراض ( Angry )  رہنے لگے ، اسے طرح طرح  کی تکلیفیں دیتے ، یہاں تک کہ اسلام دشمنی کے سبب اِس کوشِش میں لگ گئے کہ اپنی بیٹی پرکوئی الزام لگا کر مَعاذَاللہ !  اسے قتل کروادیں۔

لڑکی کا باپ بادشاہِ وقت کا وزیر تھا ، ایک دِن اس نے شاہی مُہروالی انگوٹھی بیٹی کو رکھنے کے لئے دی ، لڑکی نے بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم پڑھ کر انگوٹھی لی اور بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم