Book Name:بسم اللہ Sharif ki Barkat
تعداد 104 ہے۔ ان میں سے60 صحیفے حضرت شُعیب عَلَیْہِ السَّلَام پر ، 30 صحیفےحضرت ابراہیم عَلَیْہِ السَّلَام پر ، 10صحیفے حضرت موسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام پرتَورات شریف اترنے سے پہلے نازِل ہوئے۔ اسی طرح 4بڑی کِتابیں نازِل ہوئیں : ( 1 ) : تَورات شریف حضرت موسیٰ کلیم ُاللہ عَلَیْہِ السَّلَام پر ( 2 ) : زَبورشریف حضرت داؤد عَلَیْہِ السَّلَام پر ( 3 ) : اِنجیلِ مُقدَّس حضرت عیسیٰ روحُ اللہ عَلَیْہِ السَّلَام پر اور ( 4 ) : قرآنِ کریم ہمارے پیارے آقا ، مدینے والے مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم پر۔ ان تمام کتابوں اور تمام صحیفوں کے مَضامین ( Topics ) قرآنِ کریم میں اورسارے قرآنِ کریم کامضمون سورۂ فاتِحہ میں اورسورۂ فاتِحہ کا سارا مضمون بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم میں اور بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم کاسارامضمون اس کے حَرْف ب میں موجودہے اوراسکے معنیٰ یہ ہیں : بِیْ کانَ مَاکانَ وَبِیْ یَکُوْنُ مَایَکُوْنُ۔ ( یعنی جوکچھ بھی ہے مجھ ( یعنی اللہ پاک ) ہی سے ہے اور جو کچھ ہوگامجھ ( یعنی اللہ پاک ) ہی سے ہوگا۔ ) ( [1] )
ہر جائِز کام بسم اللہ سے شروع کیجئے !
اے عاشقانِ رسول ! اللہ پاک کے پاکیزہ کلام ، قرآنِ کریم کی ابتدا بِسْمِ اللّٰه سے ہوتی ہے ، اس میں ہمارے لئے یہ دَرْس ہے کہ ہم بھی اپنے کام بِسْمِ اللّٰه سے شروع کیا کریں۔ حضرتِ علّامہ احمد صَاوی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں : قرآنِ کریم کی ابتدا بِسْمِ اللّٰه سے اِس لئے کی گئی تاکہ اللہ پاک کے بندے اِس کی پیروی کرتے ہوئے ہر اچھے کام کی ابتدا بِسْمِ اللّٰه سےکریں۔ ( [2] ) حدیثِ پاک میں بھی ( اچھے اور ) اہم کام کی ابتدا بِسْمِ اللّٰه سے