Book Name:Ghous e Pak Kay Iman Afroz Bayanaat
پڑھتا رہوں کثرت سے درود ان پہ سدا میں اور ذِکْر کا بھی شوق پئے غوث و رضا دے
اللہ پاک ہمیں کَثْرت سے درود شریف پڑھنے کی توفیق نصیب فرمائے ! شجریہ عالیہ قادریہ رضویہ عطّاریہ میں درودِ غوثیہ لکھا ہے ، آئیے ! حُصُولِ برکت کے لئے پڑھ لیتے ہیں :
اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا وَ مَوْلَانَا مُحَمَّدٍ
مَّعْدِنِ الْجُوْدِ وَ الْکَرَمِ وَ آلِہٖ وَ بَارِکْ وَ سَلِّمْ
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
حدیثِ پاک میں ہے : اَلنِّیَّۃُ الْحَسَنَۃُ تُدْخِلُ صَاحِبَہَا الْجَنّۃَ اچھی نیت بندے کو جنت میں داخِل کروا دیتی ہے۔ ( [1] )
اے عاشقانِ رسول ! اچھی اچھی نیتوں سے عمل کا ثواب بڑھ جاتا ہے۔ آئیے ! بیان سننے سے پہلے کچھ اچھی اچھی نیتیں کر لیتے ہیں ، مثلاًنیت کیجئے ! * رضائے الٰہی کے لئے پورا بیان سُنوں گا * بااَدَب بیٹھوں گا * خوب تَوَجُّہ سے بیان سُنوں گا * جو سنوں گا ، اسے یاد رکھنے ، خُود عمل کرنے اور دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کروں گا۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
بَس ایک ہفتے کی مشقت رہتی ہے... ! !
حضرت احمد بن مُبَارک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ بیان کرتے ہیں : ایک عجمی ( یعنی غیر عربی ) شخص جس