Ghous e Pak Kay Iman Afroz Bayanaat

Book Name:Ghous e Pak Kay Iman Afroz Bayanaat

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب !                                                صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام : مدنی قافلہ

پیارے اسلامی بھائیو ! الحمد للہ ! عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی فیضانِ غوثِ پاک ہے ، فیضانِ خواجہ و رضا بلکہ فیضانِ اَوْلیاہے ، اَوْلیائے کرام کی مبارک تعلیمات سیکھنے ، ان کے نقشِ سیرت سے روشنی لے کر اپنی زِندگی چمکانے ، سینہ  مدینہ بنانے یعنی پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی محبّت اور سنتوں پر عَمَل کا جذبہ بڑھانے کے لئے آپ بھی دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہو جائیے ! 12 دینی کاموں میں بھی خوب بڑھ چڑھ کر حِصّہ لیا کیجئے !  اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! دُنیا و آخرت کی بےشمار بھلائیاں نصیب ہوں گی۔ 12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام : مدنی قافلہ بھی ہے۔آئیے ! ترغیب کے لئے ایک مدنی بہار سنتے ہیں :

سفرِ مدینہ کی سعادت مل گئی !

شیخوپورہ (  پنجاب ، پاکستان )   کے ایک اسلامی بھائی کی تحریر کا خلاصہ ہے : الحمدللہ ! مجھے عُمرہ شریف کرنے کا شَرَف ملا ، وہاں قُصُور (  پنجاب ، پاکستان )  کے ایک قاری صاحِب سے ملاقات ہوئی ، اُنہوں نے بتایا مَیں نےدعوتِ اسلامی کے عاشِقانِ رسول کے ساتھ 3 دن کے مَدَنی قافِلے میں سفر کی سعادت حاصِل کی اور وہاں خوب رو رو کر مدینۂ منوّرہ کی حاضِری کےلئے دُعا مانگی ۔

 دُعاکی قَبولیَّت کے آثاریوں ظاہِر ہوئے کہ جب مَدَنی قافِلے سے واپس آیااور حسبِ معمول بچّوں کو قرآنِ پاک پڑھانے کےلئے کسی کے گھر پہنچا۔ تو صاحِبِ خانہ کافی مہربانی