Book Name:Ghous e Pak Kay Iman Afroz Bayanaat
سے پیش آئے اور کہا : قاری صاحِب ! مَاشَآءَاللّٰہ ! آپ ہمارے بچّوں کو قرآنِ پاک کی تعلیم دیتے ہیں ، اگر آپ کی کوئی خواہش ہو تو بتا دیجئے ، ابتِداء ً میں نے ٹال مٹول سے کام لیا مگر اُن کے اِصرار پر کہہ د یا کہ دیدارِ مدینہ کی آرزو ہے۔ اُنہوں نے مجھے فوری طور پر اَخراجات پیش کر دیئے اور یوں اَلْحَمْدُللّٰہ ! مَدَنی قافِلے میں دُعا کرنے کی بَرَکت سے مجھ جیسے گنہگار اور غریب آدمی کو مدینۂ منوّرہ کی حاضِری کا شَرَف نصیب ہو گیا۔
مانگو آ کر دُعا پاؤ گے مُدَّعا در کرم کے کھلیں قافلے میں چلو
گر مدینے کا غم چاہئے چشمِ نَم لینے یہ نعمتیں قافِلے میں چلو
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
ماہنامہ فیضانِ مدینہ ایپلی کیشن کا تعارف
اے عاشقانِ رسول ! دعوتِ اسلامی کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ماہنامہ فیضانِ مدینہ ایپلی کیشن متعارف کروائی گئی ہے ، اس ایپلی کیشن میں یہ بہترین آپشنز ( Options ) موجود ہیں : * پچھلے تمام ماہنامہ فیضانِ مدینہ کیPDF * تمام ماہناموں کے مضامین ( آرٹیکلز ) ٹیکسٹ کی صورت میں موجود ہیں ، جن کو کاپی کرکے شیئر بھی کیا جا سکتا ہے * سرچ آپشن ( Search option ) جس میں تمام ماہناموں میں سرچ کرکے کوئی بھی چیز تلاش کی جاسکتی ہے * تمام مضامین موضوعات کے اعتبار سے ترتیب دئیے گئے ہیں ، اپنے اسمارٹ فون میں یہ اپیلی کیشن ڈاؤن لوڈ ( Download ) کر لیجئے ! خود بھی فائدہ اٹھائیے اور دوسروں کو ترغیب بھی دلائیے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد