Ghous e Pak Kay Iman Afroz Bayanaat

Book Name:Ghous e Pak Kay Iman Afroz Bayanaat

کرام  عَلَیْہم السَّلَام کا منصب ہی یہ ہے کہ وہ باتیں بتائیں جن تک عقل اور حوّاس  ( یعنی آنکھ ، کان وغیرہ )  کی رسائی نہیں اور اسی کا نام غیب ہے۔ اَوْلیا کو بھی  عِلْمِ غیب عطا ہوتا ہے مگر انبیائے کرام  عَلَیْہم السَّلَام کے واسطے سے۔ ( [1] )

اَوْلیائے کرام کی نگاہِ کرامت کا کمال

بُخاری شریف میں حدیثِ قُدْسی ہے ، اس میں اللہ پاک نے اولیائے کرام کی شانیں بیان فرمائیں ، اس حدیثِ قُدْسی میں یہ بھی ہے کہ اللہ پاک فرماتا ہے : جب میں اپنے کسی بندے سے محبت فرماتا ہوں تو کُنْتُ بَصَرُہُ الذِّیْ یُبْصِرُ بِہٖ میں اس کی آنکھ بن جاتا ہوں ، جس سے وہ دیکھتا ہے۔  ( [2] )  

مطلب یہ ہے کہ جب بندہ اللہ پاک سے محبّت کرتا ہے اور اللہ پاک اُسے اپنا محبوب بنا لیتا ہے ، تب وہ بندہ فَنَافِی اللہ کے درجے پر پہنچ جاتا ہے ، اب اس کے اَعْضَا میں خُدائی  ( یعنی اللہ پاک کی  دِی ہوئی خاص )  طاقتیں  کام کرتی ہیں( [3] )  اور انہی اَعْضَا میں ایک آنکھ بھی ہے ، بظاہِر دیکھنے میں اُس کی آنکھ عام لوگوں کی آنکھ جیسی ہی ہوتی ہے مگر وہ رَبِّ کریم کے نُور سے دیکھتا ہے۔ ذرا اندازہ کیجئے ! ہم جیسے عام لوگوں کی آنکھ کا کتنا کمال ہے ، ہم آنکھ اُٹھائیں تو ہماری نظر لمحہ بھر میں آسمان تک پہنچ جاتی ہے تو غور فرمائیے ! اللہ پاک کے محبوب بندے ، اس کے اَوْلیائے کامِلِیْن جو آنکھ کی پُتلی سے نہیں بلکہ رَبّ کے دئیے ہوئے نُور سے ، اللہ پاک کی عطا کردہ طاقت سے دیکھتے ہیں ، جب وہ آنکھ اُٹھائیں گے تو اُن کی نگاہ


 

 



[1]...بہارِ شریعت ، جلد : 1 ، صفحہ : 46 ، حصہ : 1بتغیر قلیل۔

[2]...بخاری ، کتاب الرقاق ، باب التواضع ، صفحہ : 1597 ، حدیث : 6502ملتقطاً۔

[3]...مرآۃ المناجیح ، جلد : 3 ، صفحہ : 361۔