Book Name:Mout Ki Yaad Kay Fawaid

زِندگی کی سبق آموز مثال

اے عاشقانِ رسول ! ہماری یہ زِندگی کیا ہے ؟ قرآنِ کریم میں اس کی بڑی سبق آموز مثال دی گئی ہے ، اللہ پاک فرماتا ہے :

اِنَّمَا مَثَلُ الْحَیٰوةِ الدُّنْیَا كَمَآءٍ اَنْزَلْنٰهُ مِنَ السَّمَآءِ فَاخْتَلَطَ بِهٖ نَبَاتُ الْاَرْضِ مِمَّا یَاْكُلُ النَّاسُ وَ الْاَنْعَامُؕ-حَتّٰۤى اِذَاۤ اَخَذَتِ الْاَرْضُ زُخْرُفَهَا وَ ازَّیَّنَتْ وَ ظَنَّ اَهْلُهَاۤ اَنَّهُمْ قٰدِرُوْنَ عَلَیْهَاۤۙ-اَتٰىهَاۤ اَمْرُنَا لَیْلًا اَوْ نَهَارًا فَجَعَلْنٰهَا حَصِیْدًا كَاَنْ لَّمْ تَغْنَ بِالْاَمْسِؕ-كَذٰلِكَ نُفَصِّلُ الْاٰیٰتِ لِقَوْمٍ یَّتَفَكَّرُوْنَ(۲۴)

   ( پارہ : 11 ، سورۂ یونس : 24 )

تَرجَمہ کَنْزُ الْعِرْفان : دنیا کی زندگی کی مثال تو اس پانی جیسی ہے جسے ہم نے آسمان سے اتارا تو اس کے سبب زمین سے اگنے والی چیزیں گھنی ہو کر نکلیں جن سے انسان اور جانور کھاتے ہیں یہاں تک کہ جب زمین نے اپنی خوبصورتی پکڑلی اور خوب آراستہ ہوگئی اور اس کے مالک سمجھے کہ ( اب ) وہ اس فصل پر قادر ہیں تو رات یا دن کے وقت ہمارا حکم آیا تو ہم نے اسے ایسی کٹی ہوئی کھیتی کردیا گویا وہ کل وہاں پر موجود ہی نہ تھی۔ ہم غور کرنے والوں کے لئے اسی طرح تفصیل سے آیات بیان کرتے ہیں ۔

یہ ہماری زِندگی کی ایک مثال ( Example ) ہے۔ اسے آسانی سے یُوں سمجھئے کہ کسان ( Farmer ) زمین میں ہل چلاتا ہے ، پھر اس میں بیج ( Seed ) ڈالتا ہے ، پھر بارش برستی ہے ، وہ کھیت کو پانی لگاتا ہے ، اس بیج سے ایک چھوٹی سی کونپل نکلتی ہے ، کسان اس کی حفَاظت کرتا ہے ، اسے خطرہ ہوتا ہے کہ یہ ننھی سی کونپل کہیں مرجھا نہ جائے ، اسے کوئی