Book Name:Mout Ki Yaad Kay Fawaid

( 3 ) : عبادت میں سستى ( [1] )  * حضرتِ  کَعْبُ الْاَحْبَار رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں : جو موت کو پہچان لیتا ہے اس پر دنیا کے غم و مصائب آسان ہو جاتے ہیں ( [2] )  * اور حضرت امام حسن بصری رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں : جس نے موت کی یاد دل میں بسالی تو دنیا کی سار ی مصیبتیں ( Hardships ) اس پر آسان ہو جائیں گی ( [3] ) * ایک خاتون نے اُمُّ الْمؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ  رَضِیَ اللہ عنہ ا  کی بارگاہ میں دل کی سختی کی شکایت ( Complaint ) کی تو آپ نے فرمایا : موت کو کثرت سے یاد کرو تمہارا دل نرم ہو جائے گا ( [4] ) * حضرت امام  حسن بصری رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں : نبی پاک صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلَّم نے صحابۂ کرام علیہمُ الرّضوان سے پوچھا کیا تم سب جنت میں داخِل ہونا چاہتے ہو ؟ انہوں نے عرض کیا : جی ہاں یا رَسُولَ اللہ صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلَّم ! تو فرمایا : اپنی امیدوں کو مختصر  کرو ، موت کو آنکھوں کے سامنے رکھو اور اللہ پاک سے حیا کا حق ادا کرو۔( [5] )

دِلا غافل نہ ہو یکدم ، یہ دُنیا چھوڑ جانا ہے           بغیچے چھوڑ کر خالی زمیں اندر سمانا ہے

تو اپنی موت کو مت بھول ، کر سامان چلنے کا       زمیں کی خاک پر سونا ہے ، اینٹوں کا سرہانا ہے

جہاں کے شَغْل میں شاغل ، خدا کے ذکر سے غافل         کرے دعویٰ کہ یہ دنیا ، مِرا دائم ٹھکانا ہے

موت کا تَصَوُّر باندھنے کا طریقہ

اے عاشقانِ رسول ! موت کو یاد رکھنا ہی  چاہئے ، اس کے بڑے فضائل ہیں۔ موت کو یاد کرنے ، اسے یاد رکھنے کا طریقہ کیا ہے ؟ اس بارے میں شیخِ طریقت ، امیرِ  اہلسنت حضرت


 

 



[1]... التذکرہ للقرطبی ، باب ذکر الموت و الاستعداد لہ ، صفحہ : 9۔

[2]... حلیۃ الاولیاء ، جلد : 6 ، صفحہ : 43 ، رقم : 7727۔

[3]... موسوعہ ابن ابی الدنیا ، کتاب ذکر الموت ، جلد : 5 ، صفحہ : 432 ، حدیث : 129۔

[4]... موسوعہ ابن ابی الدنیا ، کتاب ذکر الموت ، جلد : 5 ، صفحہ : 442 ، حدیث : 156۔

[5]... الزھد لابن المبارک ، باب الہرب من الخطایا والذنوب ، صفحہ : 126 ، حدیث : 317 ۔