Behtareen Khatakar Kon

Book Name:Behtareen Khatakar Kon

توبہ کرتے رہئے!

حضرت محمد بن مُطَرِّف رَحمۃُ اللہِ علیہ فرماتے ہیں: اللہ پاک فرشتوں سے فرماتا ہے: ابنِ آدم بھی کیسا ہے...!! گُنَاہ کرتا ہے، پھر مجھ سے معافی مانگتا ہے، میں اسے معاف کر دیتا ہوں، پھر گُنَاہ کرتا ہے، پھر مجھ سے معافی مانگتا ہے، میں پھر اسے معاف کر دیتا ہوں، نہ وہ گُنَاہ چھوڑتا ہے، نہ میری رحمت سے مایُوس ہوتا ہے، اے فرشتو! گواہ ہو جاؤ! میں نے اس کی مغفرت کر دی۔([1])

توبہ کے فائدے

پیارے اسلامی بھائیو!اللہ پاک کی رحمت بہت بڑی ہے ہم اپنے گُنَاہوں پر شرمندہ ہوں،توبہ کریں تو  اِنْ شَآءَاللہُ الْکَرِیْم!بڑی برکتیں ملیں گی،قرآنِ کریم میں جو توبہ کے فائدے بیان ہوئے،   آئیے! سنیئے!

(1):توبہ کرنے والے کو فلاح و کامرانی ملتی ہے، اللہ پاک فرماتا ہے:

وَ تُوْبُوْۤا اِلَى اللّٰهِ جَمِیْعًا اَیُّهَ الْمُؤْمِنُوْنَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُوْنَ(۳۱) (پارہ:18 ،سورۂ نور: 31)

ترجمہ کَنْزُ الایمان:اور اللہ کی طرف توبہ کرو اے مسلمانو سب کے سب اس امید پر کہ تم فلاح پاؤ۔

(2):توبہ کرنے والے کو اللہ پاک محبوب رکھتا ہے، ارشاد ہوتا ہے:


 

 



[1]...شرح اصول اعتقاد اہل السنۃ و الجماعۃ،جز:6 ،جلد:3 ،صفحہ:374،رقم:2013۔