Book Name:Behtareen Khatakar Kon
(خُدائے حَلیم وکریم کے سِوا کوئی عِبادت کے لائِق نہیں، اللہ پاک ہے جو ساتوں آسمانوں اور عرشِ عظیم کا پَروردگار ہے۔)
ہفتہ واراجتماع کے حلقوں کا شیڈول(بیرون ملک)،29فروری 2024ء
(1): سنتیں اورآداب سیکھنا:5منٹ، (2):دعایاد کرنا :5 منٹ، (3):جائزہ:5منٹ، کُل دورانیہ15منٹ
خوشبو لگانے کی بقیہ سنتیں اور آداب
*عورتوں کے لئے مہک کی ممانعت اس صورت میں ہے جبکہ وہ خوشبو اجنبی مردوں تک پہنچے ،اگر وہ گھر میں عطر لگائیں جس کی خوشبو خاوند یا اولاد،ماں باپ تک ہی پہنچے تو حرج نہیں۔(سنتیں اور آداب ص۸۵)*اسلامی بہنوں کو ایسی خوشبو نہیں لگانی چاہيے جس کی خوشبواُڑ کر غیر مردوں تک پہنچ جائے (سنتیں اور آداب ص۸۶)* فرمایا:عورت جب خوشبولگا کر کسی مجلس کے پاس سے گزرتی ہے تووہ ایسی اور ایسی ہے یعنی زانیہ ہے ۔ (ترمذی ،کتاب الادب ،باب ما جآء فی کراہیۃ خروج المرأۃمتعطرۃ،۴/۳۶۱،حدیث:۲۷۹۵) *سرکار مدینہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی عادت کریمہ تھی کہ آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم’’مشک‘‘سرِ اقدس کے مقدس بالوں اور داڑھی مبارک میں لگاتے۔(سنتیں اور آداب ص۸۳)*ائیر فریشنر کے استعمال سے اجتناب کرنا چاہيے ۔(سنتیں اور آداب ص۸۴)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
*مسجد سے نکلتے وقت کی دُعا
دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اجتماع کے شیڈول کےمطابق”مسجد سے نکلتے