Book Name:Behtareen Khatakar Kon
عُلَمائے کرام فرماتے ہیں:راہِ خُدا کی بہت ساری منزلیں ہیں؛*مقامِ ورع*مقامِ زُہد*مقامِ فقر*مقامِ صَبر*تَوَکُّل*رضا وغیرہ بہت ساری منزلیں ہیں، البتہ جس نے راہِ خُدا پر چلنا ہو، اس کے لئے سب سے پہلا قدم توبہ ہے۔ ([1])
یہ اللہ کریم کی بڑی کرم نوازی ہے، اُس نے توبہ کا دروازہ ہمیشہ کُھلا رکھا ہے،ہم زِندگی کے جس بھی موڑ پر ہیں، ہم نے زمین سے آسمان تک گناہ کر ڈالے ہیں، گُنَاہوں کے پہاڑوں کے نیچے دَب چکے ہیں، پھر بھی سِرا موجود ہے،جہاں ہیں، وہیں سے زِندگی کارُخ موڑ لیں، اپنے رَبِّ کریم کے حُضُور سر جھکا کر توبہ کریں۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
تَوبہ کرنے والے مؤمِن کی مِثَال
ایک مرتبہ اللہ پاک کے نبی حضرت عیسیٰ علیہ السَّلَام اپنے حواریوں کے ساتھ تشریف فرما تھے،ایک بہت خوبصُورت، حسین و جمیل پرندہ وہاں آیا اور آپ کے سامنے زمین پر لوٹ پوٹ ہونے لگا، اُس نے اپنے آپ کو زمین پر اتنا رگڑا کہ اس کی کھال اُتر گئی، اب وہ سرخ گنجا اور انتہائی بدصُورت دکھائی دینے لگا، پھر وہ کیچڑ میں گیا، وہاں لوٹ پوٹ ہوا، جس سے وہ اور بھی بدصُورت ہو گیا،اس کے بعد وہ بہتے پانی میں گیا، وہاں نہایا تو اس کا پہلے جیسا حُسْن لوٹ آیا، جسم سے کیچڑ بھی اُتر گیا، کھال بھی نئی آ گئی، بالکل پہلے جیسا ہو گیا۔ اللہ پاک کے نبی حضرت عیسیٰ علیہ السَّلَام نے یہ دیکھ کر اپنے حواریوں سے فرمایا:یہ پرندہ تمہاری