Book Name:Behtareen Khatakar Kon
بنائے کہ فُلاں روز میں نے فُلاں پوسٹ کی تھی، اس میں یہ بات غلط تھی، دُرست یہ ہے، لہٰذا میں اپنی غلطی سے توبہ اور رجوع کرتا ہوں۔
اور اس سب کا بہترین حل یہ ہے کہ جو کچھ بھی شیئر کرنا ہو عُلَمائے کرام کو دِکھا کر شیئر کیا کریں اور ایک بہت آسان حل یہ ہے کہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ www.dawateislami.net پر Gallery کے نام سے ایک آپشن ہے، اس میں مفتیانِ کرام سے چیک شُدہ اسلامی پوسٹیں موجود ہیں، وہاں سے پوسٹیں ڈاؤن لوڈ کر کے وہ شیئر کریں، اسی طرح اسی ویب سائٹ پر ایک آپشن ہے: Public Service Message اس میں بڑے پیارے پیارے دِینی اور اِصْلاحی شارٹ ویڈیو کلپس موجود ہیں،یہ بھی ڈاؤن لوڈ کر کے سوشل میڈیا پر شیئر کر کے ثواب کمایا جا سکتا ہے۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو!ہم نے حضرت ابو ہریرہ رَضِیَ اللہُ عنہ کا سبق آموز واقعہ سُنا،اس سے ایک اَہَم ترین مدنی پھول یہ سیکھنے کو ملتا ہے کہ آدمی نے چاہے کتنا ہی بڑا گُنَاہ کیوں نہ کر لیا ہو، اگر وہ اپنے گُنَاہ پر شرمندہ ہو، اللہ پاک کی طرف رجوع لائے تو اللہ پاک اس کی توبہ کو قبول فرماتا ہے۔پیارے آقا،مدینے والے مصطفےٰ صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ رحمت نشان ہے: اَلتَّائِبُ مِنَ الذَّنْبِ کَمَن لَّاذَنْبَ لَہٗ گُنَاہ سے توبہ کرنے والا ایسا ہے گویا اس نے گُنَاہ کیا ہی نہیں۔([1])