Book Name:Behtareen Khatakar Kon
قفلِ مدینہ کارکردگی
*لکھ کر گفتگو 12مرتبہ*اشار ے سے گفتگو12مر تبہ*نگاہیں گاڑے بغیر گفتگو12مرتبہ
ہفتہ وار10نیک اعمال
(57) گھر سے اِس ہفتے کسی نہ کسی اِسلامی بہن(مثلاً بہن/بیٹی/والدہ بچوں کی والدہ وغیرہ)کو اِسلامی بہنوں کے اِجتِماع میں بھیجا؟(58) ہفتہ وار مَدَنی مُذاکَرہ دیکھنے/ سُننے کی سعادت حاصل کی؟ (59) ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اِجتِماع میں اوّل تا آخر(یعنی مغرب تا اشراق وچاشت) شرکت کی؟ (60) اِس ہفتے یومِ تعطیل اِعتِکاف کی سَعادت پائی؟(61) اِس ہفتے کم از کم کسی ایک مریض یا دُکھیارے کے گھریااسپتال جاکرسُنّت کے مطابق عِیادت یا غمخواری یاعزیز کے اِنتِقال پر تعزیت کی؟(62) اِس ہفتے پیر شریف (یا رِہ جانے کی صُورَت میں کسی بھی دن) کاروزہ رکھا ؟ (63) ہفتہ وار رِسالہ پڑھ یا سُن لیا ؟ (64) اِس ہفتے کم از کم ایک بارعَلاقائی دورہ کیا ؟(65) اِس ہفتے کم از کم ایک اِسلامی بھائی کو(جو پہلے دینی احول میں تھے،یا پہلے اِجتِماع میں آتے تھے مگر اب نہیں آتے)تلاش کر کے اُن کو دینی ماحول سے وابستہ کرنے کی کوشش کی؟(66) ہفتہ وار حلقے میں شرکت کی؟
ماہانہ 3نیک اعمال
(67) پچھلے اِسلامی مہینے کا نیک اعمال کا رِسالہ فِل یعنی پُرکر کے اپنےنگران و ذِمّہ دارکو جمع کروادیا؟(68)اِس ماہ آپ نے کم ازکم تین دن کے قافلے میں سفر کیا؟(69) اِس ماہ کسی سُنّی عالِم (یا اِمام مسجد، مؤذِّن ، خادم)کی کچھ نہ کچھ مالی خدمت کی ؟
سالانہ1نیک عمل
(70) اِس سال ٹائم ٹیبل کے مطابق ایک مہینے کےقافلے میں سفر فرمایا؟
زندگی بھر کے2نیک اعمال
(71)زِندگی بھر کے نصاب کا مُطالعہ فرمالیا؟(72)زندگی میں یک مُشت(یعنی ایک ساتھ) 12ماہ اور مختلف کورسز(12دینی کام کورس، 7دِن کااِصلاحِ اَعمال کورس،7دِن کافیضانِ نَمازکورس)کی سعادت حاصل کرلی؟
یااللہ پاک!جو کوئی سچے دل سے نیک اعمالپر عمل کرے،روزانہ جائزہ لے کر رسالہ پُر کرے اور ہر اسلامی ماہ کی پہلی تاریخ کو اپنے ذمہ دار کو جمع کروا دیا کرے،اُس کو اِس سے پہلے موت نہ دینا جب تک یہ کلمہ نہ پڑھ لے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد