Book Name:Behtareen Khatakar Kon
ہیں۔اَمِیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہکی دعاؤں سے حصہ پانے کے لیے آپ بھی مدنی چینل کو عام کرنے میں اس مجلس کا ساتھ دیں ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے پیارے اسلامی بھائیو!آئیے!خوشبو کی سنتیں اور آداب کے بارے میں چند مدنی پھول سننے کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔پہلے 2فرامین مصطفے صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ملاحظہ کیجئے:(1)فرمایا:مجھے تمہاری دنیا میں سے تین چیزیں محبوب ہیں: خوشبو ،عورتیں اور میری آنکھوں کی ٹھنڈک نماز بنائی گئی۔(سنن النسائی، کتاب عشرۃ النسآء، باب حب النسآء، ص۶۴۴، حدیث:۳۹۴۵) (2) فرمایا:چار چیزیں نبیوں کی سُنّت میں داخل ہیں: نکاح، مسواک، حیا اور خوشبو لگانا۔ ( مشکاۃالمصابیح، کتاب الطہارۃ،باب السواک،۱/۸۸، حدیث: ۳۸۲) *آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم خوشبوکا تحفہ رد نہیں فرماتے۔(سنتیں اور آداب ص۸۵) * نماز جمعہ کے ليے خوشبو لگانا مستحب ہے(بہار شریعت ۱/۷۷۴،حصہ ۴ملخصاً) *نَماز میں ربّ سے مُناجات ہے تو اس کے لئے زینت کرناعطر لگانا مُستَحب ہے۔(نیکی کی دعوت، ص۲۰۷) * آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ہمیشہ عمدہ خوشبو استعمال کرتے اور اسی کی دو سرے لوگوں کو بھی تلقین فرماتے ۔(سنتیں اور آداب ص۸۳)*ناخوشگوار بو یعنی بد بو آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ناپسند فرماتے ۔(سنتیں اور آداب ص۸۳)*مَردوں کو اپنے لباس پر ایسی خوشبو استعمال کرنی چاہيے جس کی خوشبو پھیلے مگر رنگ کے دھبے وغیرہ نظر نہ آئیں۔(سنتیں اور آداب ص۸۵)
( اعلان )