Book Name:Behtareen Khatakar Kon
حتی کہ نَواجِذ (یعنی پیچھے کی مبارک داڑھیں )ظاہِر ہو گئیں۔([1])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! گناہوں سے چھٹکارا پانے، اللہ و رسول صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانبردار بندہ بننے کے لئے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے دِینی ماحول سے وابستہ ہو جائیے! 12 دینی کاموں میں بھی خوب بڑھ چڑھ کر حِصَّہ لیجئے! مدنی قافلے میں سفر اور نیک اعمال پر عمل کیجئے اس کی برکت سے اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم !دِین و دُنیا کی بےشُمار بھلائیاں نصیب ہوں گی۔ دعوت اسلامی کا دینی ماحول ہمیں سکھاتا ہے کہ ہمیں گناہوں سے ہر دم بچنا چاہیے اور اگر خدانخواستہ گناہ ہوجائے تو فورا توبہ کرلینی چاہیے، توبہ کرنے میں دیر نہیں کرنی چاہیے الحمد للہ! شیخ طریقت امیر اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ نے ہمیں نیکیاں کرنے اور گناہوں سے بچنےکی عادت بنانے کے لئے جو ”72 نیک اعمال“ عطا فرمائے ہیں ان میں سے ایک نیک عمل نمبر 28 یہ ہے کہ ”کیا آج آپ نے مَعَاذَ اللہ گناہ ہوجانے کی صورت میں فورا توبہ کی؟“ یہ ایسا نیک عمل ہے کہ اس پر عمل کرنے والا گناہوں سے حتی الامکان بچنے کی کوشش کرے گا پھر بھی اگر بتقاضائے بشریت گناہ ہوجائے تو فورا توبہ بھی کرلے گا اور اِسْتِغفار کرنے کا موقع بھی ملے گا۔اللہ پاک ہمیں نیک اعمال پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین ۔
مدنی چینل عام کریں مجلس: