Koshish Kamyabi Ki Kunji Hai

Book Name:Koshish Kamyabi Ki Kunji Hai

سردارنےاپنےساتھیوں سمیت توبہ کی اورقافلے کالُوٹاہوامال واپس کر دیا۔ (بہجۃالاسرار،ذکرطریقہ،ص،۱۶۸ملخصا)

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبیب!                                              صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

               اےعاشقانِ غوثِ اعظم!آپ نے سنا کہ حضورغوثِ پاکرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ نےجب اپنی والدۂ محترمہ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہا  کی کہی ہوئی نصیحت پرعمل کیا تواللہپاک نےساری زندگی ڈاکے ڈالنے والوں کو توبہ کی توفیق عطا فرمائی،لیکن افسوس!فی زمانہعِلْمِ دِین سے دُوری کےسبب ایسے نادانوں کی بھی ایک تعدادہے جو ماں باپ  کو طرح طرح کی تکلیفیں دیتے ہیں ،جو والدین کے ساتھ بات بات پر لڑائی جھگڑا کرتے ہیں،والدین کو خوش کرنےکےبجائےاپنی نفسانی خواہشات کے پیچھے لگ کرماں باپ کو داؤپر لگادیتے ہیں،جہاں اپنی مرضی ہووہاں جائزوناجائز طریقے سےماں باپ کوزبردستی منوانے کی کوشش کرتے ہیں،       اےغوثِ پاک کی مَحَبَّت کادم بھرنےوالو!کیاہمارےاولیائےکرام رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ  عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن  والدین کی خدمت نہیں کرتے تھے؟کیا غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ نے والدہ کی فرمانبرداری پر اپنے 40 دِینار قربان نہیں کردیے؟کیا بایزید بسطامی رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ ساری رات پانی کا گلاس ہاتھ میں لےکر والدہ کےجاگنے کاانتظارنہیں کرتےرہے؟اللہپاک ہمیں اپنے والدین کو راضی رکھنے  کی توفیق عطا فرمائے ۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ 

      صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد

اےعاشقانِ رسول!  کوشش کرنے والے کیسے کامیاب ہو تے ہیں۔یاد رکھئے!عبادت کے لیے علم کی ضرورت اور علم حاصل کرنے کے لیے کوشش بہت ضروری ہے۔آئیے! اس بارے میں ایک  بہت