Book Name:Koshish Kamyabi Ki Kunji Hai

                             یاد  رکھئے! علم دِین  حاصل کرنے کے لئے کوشش کرناایسی نیکی ہے جو انسان کو کامیابی کی منزلیں طے کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے،علم کے میدان  میں    کامیابی کے ساتھ ساتھ دُنیاو آخرت کی کامیابی  کا سبب بنتی ہے کیونکہ* علم  ہی انسان کوحلال و حرام کی پہچان کرواتا ہے،* فرض علم حاصل کرنا لازم اور رِضائے اِلٰہی کا سبب ہے،*علم اللہ پاک کے حکموں کو جاننے کا سبب ہے*علم،انبیائے کرام  عَلَیْہِمُ السَّلَام کی میراث ہے،*علم  کی وجہ سے انسانوں کی فضیلت مخلوقات پر ظاہر کی گئی،*علم نور ہے،*علم جہالت کودُور کرتا ہے،*علم  لوگوں کے حقوق پہچاننے اور جھگڑے ختم کرنے کا سبب ہے،*  علم خوفِ خدا حاصل کرنے کا سبب ہے،* علم اَہلِ جنت کے راستے کا نشان ہے، *علم خوف میں سکون کا سبب ہے،*سفرکاساتھی ہے،* تنہائی کاساتھی ہے،* تنگدستی و خوشحالی میں رہنماہے ، *دشمنوں کے مقابلے میں ہتھیار ہے، * دوستوں کے نزدیک زینت ہے،*علم کے ذریعے اللہ پاک قوموں کوبلندی عطا فرماکربھلائی کے معاملہ میں قائد اور امام بنا دیتا ہے،*علم جہالت کے مقابلے میں دِلوں کی زندگی ہے،* اندھیریوں کے مقابلے میں آنکھوں کا نُور ہے،*علم کے ذریعے بندہ اولیائے کرام رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ  عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن کی منازل کو پالیتا ہےاور*علم ایسا نور ہے کہ اگر کوئی کم ذہن بھی اس کو حاصل کرنےکی کوشش کرتا ہےتو وہ بھی کامیابی کی منازل کو طے کرلیتاہے، چنانچہ

کوشش نےکامیاب کروادیا

                             حضرت امامِ اعظم ابوحنیفہ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ نے اپنے شاگرد حضرت امام ابو یُوسُف رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ سے فرمایا:تم تو بہت  کم ذہین تھے،مگر تمہاری کوشش اور استقامت نےتمہیں آگےبڑھایا،لہٰذاہمیشہ سُستی سےبچتےرہناکہ سُستی ایک بہت بڑی آفت اورمنحوس چیزہے۔