Book Name:Koshish Kamyabi Ki Kunji Hai

بڑے عالِم  صاحب کا واقعہ سُنتے ہیں  کہ ان کی کوششوں کی وجہ سےان پر کیسا کرم ہو ا، چنانچہ

کوشش کرنے والاکامیاب طالبِ علم

                             حضرت علامہ سَعدُالدین تَفتازَانی رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ جن کی  کتابیں عالِم کورسکےنصاب میں شامل ہیں۔ آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہقاضی عبدالرحمٰن شیرازی رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کے حلقۂ درس میں سب سےزیادہ  کم ذہن طالب علم تھے، بلکہ  کم ذہن ہونے میں آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کی مثال دی جاتی تھی۔لیکن اس کے باوجود آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ نے ہمت نہ ہاری بلکہ کسی کی بات کو خاطر میں لائے بغیر اپنے اسباق پڑھنے اور یاد رکھنے کے لئےکوشش اورمحنت  جاری رکھی۔ایک دن آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ سبق یادکرنےمیں مصروف تھے کہ ایک اجنبی شخص نے آکر کہا:سعدُالدِّین! اُٹھو،ہم گُھومنے پِھرنےچلتےہیں۔آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہنے فرمایا:”مجھےگھومنے پھرنے کےلیے پید انہیں کیاگیا۔( میری حالت ایسی ہےکہ) مطالعے کے باوجود مجھےکچھ سمجھ  نہیں آتا تومیں بھلا  کس طرح سیرکو جاسکتا ہوں؟یہ سُن کروہ شخص  چلاگیا لیکن کچھ دیر بعدپھر لوٹ  آیا اورگھومنے پھرنے کےلیے چلنےکو کہا۔آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ نے وہی جواب دُہرایا۔وہ پھر چلاگیا لیکن کچھ دیربعددوبارہ لوٹ آیااوراب کی بارکہنےلگا:آپ کو رسولِ اکرم صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ یادفرمارہے ہیں۔یہ سُن کر آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کےبدن پر کپکپی طاری ہوگئی اور ننگے پاؤں ہی رسولِ پاک صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے دِیدار کے لیے دوڑ پڑے ، شہر سے باہر ایک مقام پر پہنچے،جہاں نبیِّ کریم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّم ایک گھنے درخت کے سائے میں جلوہ فرما تھے۔آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے حضرت سعدُ الدِّین تفتازانی  رَحْمَۃُ اللّٰہِ  عَلَیْہ کو دیکھ کر مسکراتے ہوئے ارشاد فرمایا:ہمارے بار بار بُلانے پر آپ نہیں آئے ؟آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ نے انتہائی عاجزانہ لہجے میں عرض کی:”یارسولاللہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ!مجھےمعلوم نہیں