Book Name:Koshish Kamyabi Ki Kunji Hai

باپ ہیں،والدین کی فرمانبرداری میں کوشش بھی دنیا و آخرت میں کامیابیوں کا سبب بن سکتی ہے۔یقیناً والدین اللہ پاک کی بہت بڑی نعمت ہیں،ان کی فرمانبرداری کرنا،ان کی ضروریات  کو پوراکرنےکی کوشش میں مشغول رہنا ایسی نیکی ہے جو انسان کودنیا و آخرت  میں کامیاب کروا سکتی ہے۔تاریخ گواہ ہے کہ جن لوگوں نے اپنے والدین کی فرمانبرداری میں کوشش کی تو  اللہ پاک نے انہیں ایسا مقام ومرتبہ عطافرمایاہے کہ کسی کو تابعین میں سب سےافضل ہونے کا مقا م مِلا تو کسی کو تمام اولیا رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ  عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن کی سرداری نصیب ہوئی،کسی کو اپنےو قت کا مجدِّد ہونے کامنصب نصیب ہوا توکسی کو اللہ پاک کی رِضا کی خوشخبری نصیب ہوئی۔قیامت تک آنےوالوں کے دِلوں میں ان کی مَحَبَّتبیدار رہے گی۔آئیے!والدین کی فرمانبرداری  میں کوشش کرنے والے بُزرگانِ دِین رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ  عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن کے2واقعات سنتے ہیں ،چنانچہ

(1)ماں کی خدمت اور مَرتَبۂ  وِلایت

حضرت بایزیدبسطامیرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہفرماتےہیں:سردیوں کی ایک سخت رات میں میری والِدہ نے مجھ سے پانی مانگا،میں گلاس بھرکر  لایا تواُنہیں نیندآگئی تھی،میں نے جگانا مناسب نہ سمجھا،پانی کا گلاس لئےاِس اِنْتِظار میں ماں کے قریب کھڑا رہا کہ بیدار ہوں تو پانی پیش کروں ، کھڑے کھڑے کافی دیر ہوچکی تھی اور  گلاس سے کچھ پانی گِر کر میری اُنگلی  پر جم کر برف بن گیا تھا ۔بہر حال جب والِدۂ محترمہ بیدار ہوئیں تو میں نے گلاس پیش کیا، برف کی وجہ سے چپکی ہوئی اُنگلی جُوں ہی پانی کے گلاس سے جُدا ہوئی اُس کی کھال اُدھڑ گئی اور خون بہنے لگا۔ماں نے دیکھ کر پوچھایہ کیا؟ میں نے سارا واقعہ عَرض کیا تو اُنہوں نے ہاتھ اُٹھا کر دُعا کی:اے اللہ! میں اِس سے راضِی ہوں تُو بھی اِس سے راضِی رہنا ۔(سمندری