Book Name:Koshish Kamyabi Ki Kunji Hai

کی  نئی کار یا  کامیاب کاروبار(Business) دیکھ کر مُنہ میں پانی بھر آتا ہے ۔دُنیوی مال و دولت کی مَحَبَّت کا غلبہ اِس قدربڑھتاجارہاہے کہ دِن رات اس کے حُصول کیلئے تکلیفیں برداشت کرتے اور  کوششیں کرتے ذرا نہیں تھکتے ۔

کیا کبھی کسی کو نیکیاں  کرتا دیکھ کر ہمارے اندر بھی   نیکیوں کے لئے کوشش کرنے کا جذبہ بیدار ہوا؟  کیا  کسی کو مسجد کی طرف جاتا دیکھ کر ہمارا بھی پانچوں نمازیں جماعت سے پہلی صف میں ادا کرنے کے لئے کوشش کرنے کاذہن بنا؟ کسی کو مسواک،چہرے پر داڑھی شریف اور سرپر عمامہ شریف  سجائے دیکھ کر  کبھی ان سُنّتوں کو  اپنانے   کا جذبہ بیدار ہوا؟ کسی اسلامی بھائی کو ہفتہ وار اجتماع و مَدَنی مذاکرےمیں شر کت کرتے دیکھ کر ہم نے بھی ا ن کاموں  کےلئے کوشش کی  ؟ اے کاش! دوسروں کو نیک کاموں میں مشغول دیکھ کر ہمارے اندر بھی نیک بننے کے لئے  کوشش کرنے کا جذبہ بیدار ہوجائے۔آئیے! ذوقِ عبادت بڑھانے کی نِیَّت سے ایک بزرگ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کاواقعہ سنتے ہیں،چنانچہ

رات بھر عبادت اور دن بھر روزہ

                             حضرت حبیب نجّار رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ رات بھر عبادت کرتے،دن بھر روزہ رکھتے، افطار کیلئے  جو کھانا حاضرکیا جاتا وہ بھی دوسروں میں تقسیم فرما دیتے اور خود ساری رات بُھوکے ہی عبادت میں گزار دیتے۔جب صبح کا وقت قریب آتا توعاجزی و انکساری کے ساتھ بارگاہِ الٰہی میں یوں دعا کرتے:میں غفلت کےسمندروں میں ڈُوبارہااور گناہ کےمیدانوں میں چلتا رہا۔یاالٰہی!یہ تیرا ذلیل، گنہگار اوربیما ر بندہ تیرے کرم کے دروازے پر حاضر ہے اور تجھ سے پناہ کا طلب گار ہے۔

(الروض الفائق،باب  فی النزیہ و ذکر الصالحین،ص ۲۴۶ ملخصاً)