Book Name:Koshish Kamyabi Ki Kunji Hai

خاموش نہ رہنا چاہیے اور یہ بھی نہ کرنا چاہیے کہ کھانا رکھ کر غائب ہو جائے بلکہ وہاں حاضر رہے۔(عالمگیری،۵/۳۴۵)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

*ہر کام اچھے انداز میں مکمل ہونے کی  دُعا

دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اجتماع کے شیڈول کےمطابق”ہر کام اچھے انداز میں مکمل ہونے  کی دعا“یادکروائی جائےگی۔وہ دُعایہ ہے:

وَ اُفَوِّضُ اَمْرِیْۤ اِلَى اللّٰهِؕ-

ترجمۂ کنزالعرفان: میں  اپنے کام اللہ کو سونپتا ہوں ، بیشک اللہ بندوں  کو دیکھتا ہے۔

(فیضانِ دعا ،ص263)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

*اجتماعی غوروفکر کا طریقہ(72مَدَنی انعامات )

فرمانِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ: (آخرت کے معاملے میں)گھڑی بھر غور و فکر کرنا 60 سال کی عبادت سے بہتر ہے۔(جامع صغیرللسیوطی،ص۳۶۵،حدیث:۵۸۹۷)

                             آئیے!مَدَنی انعامات کا رسالہ پُر کرنے سے پہلے ”اچھی اچھی نیتیں“کرلیجئے۔

(1)رِضائے الٰہی کے لئے خود بھی مَدَنی انعامات کے رِسالے سے غوروفکر(یعنی اپنامحاسبہ )کروں گا اور دوسروں کو بھی ترغیب دوں گا۔

(2)جن مَدَنی انعامات پر عمل ہوا اُن پر اللہ پاک کی حمد (یعنی شکر)بجا لاؤں گا۔

(3)جن پر عمل نہ ہوسکا اُن پر افسوس اورآئندہ عمل کرنے کی کوشش کروں گا۔

(4)گناہوں سے بچانے والے کسی مَدَنی انعام پر خدا نخواستہ عمل نہ ہوا تو  تَوبہ و استغفار کے ساتھ ساتھ آئندہ گناہ نہ